ETV Bharat / state

CRPF Jawan Killed Himself جھارکھنڈ میں کشمیرکا سی آر پی ایف جوان گولی لگنے سے ہلاک - بانڈی پورہ کے سی آر پی ایف جوان ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے سی آر پی ایف جوان معراج الدین ماپنو گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ CRPF jawan died in Latehar

CRPF jawan died in Latehar
سی آر پی ایف جوان گولی لگنے سے ہلاک
author img

By

Published : Oct 8, 2022, 12:51 PM IST

Updated : Oct 8, 2022, 1:29 PM IST

رانچی: لاتیہار ضلع میں سی آر پی ایف کے ایک جوان گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف جوان کی شناخت معراج الدین ماپنو کے طور پر ہوئی ہے، جوان کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے بتایا جارہا ہے۔ CRPF jawan died in Latehar

بتایا جاتا ہے کہ جوان کی موت اپنی ہی رائفل کی گولی لگنے سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے بارے میں لاتیہار کے ایس پی نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائفل INSAS کی گولی لگنے سے موت ہوئی ہے۔

ویڈیو

خبروں کے مطابق ہفتہ کے روز معراج الدین ناشتہ کے بعد ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ اسی دوران اچانک فائرنگ کی آواز سنائی دی، فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کیمپ میں تعینات دیگر سی آر پی ایف اہلکار جائے واردات پر پہنچے جہاں سی آر پی ایف جوانوں نے ڈیوٹی پر موجود معراج الدین کو خون میں لت پت زمین پر گڑا ہوا پایا، واقعے کے بعد زخمی جوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لیکن علاج کے دوران ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

خبروں کے مطابق سی آر پی ایف کے جوان کو اپنی ہی رائفل سے گولی لگی ہے۔ گولی جوان کے سینے میں لگی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ گولی کیسے چلی۔ پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار موقع پر پہنچ کر پورے معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ لیکن حکام ابھی تک واضح طور پر کچھ بتانے سے انکار کر رہے ہیں۔ یہاں کیمپ میں تعینات دیگر فوجیوں کا کہنا ہے کہ معراج الدین ہفتے کی صبح بالکل نارمل تھا اور دوسرے دنوں کی طرح ناشتہ کرنے کے بعد ڈیوٹی پر چلا گیا۔ کوئی سمجھ نہیں پا رہا کہ اچانک ایسا کیسے ہو گیا۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Oct 8, 2022, 1:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.