ETV Bharat / state

Controversial Statement of Ayodhya Priest ایودھیا کے پُجاری کا متنازع بیان، شاہ رخ کا قتل کرنے والے کو گیارہ لاکھ انعام کا اعلان

ایودھیا کے سدھ پیٹھ ہنومان گڑھی کے پُجاری راجو داس نے دُمکا کی انکیتا کے قتل معاملے کے ملزم کو مارنے والے کو 11 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ Controversial Statement of Ayodhya priest

Reward for Shah Rukh's Killer
ایودھیا کے پُجاری کا متنازع بیان
author img

By

Published : Sep 3, 2022, 8:37 PM IST

ایودھیا: جھارکھنڈ کے دُمکا کی انکیتا کے قتل پر ملک بھر میں غصہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی مختلف ریاستوں میں لوگوں نے اس معاملے میں قتل کے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس درمیان ایودھیا کے سدھ پیٹھ ہنومان گڑھی کے پُجاری راجو داس نے اس معاملے پر متنازع بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی انکیتا کے قاتل کو پیٹرول ڈال کر زندہ جلائے گا وہ 11 لاکھ روپے کا انعام دیں گے۔ اتنا ہی نہیں راجو داس نے دعویٰ کیا کہ انعام کی رقم ان کے پاس آگئی ہے اور اب وہ انتظار کر رہے ہیں کہ یہ انعامی رقم لینے کے لیے جھارکھنڈ کی انکیتا کو کون انصاف دلاتا ہے۔ Dumka Girl Burn Alive

ایودھیا کے پُجاری کا متنازع بیان

پُجاری راجو داس نے کہا کہ 'جھارکھنڈ کی بیٹی انکیتا کا کیا قصور تھا؟ ملزم شاہ رخ نے اس کے ساتھ زبردستی کی اور اس سے شادی کرنے کی کوشش کی، جب انکیتا نے انکار کیا تو اس نے اسے زندہ جلا دیا۔ اپنی آخری سانس تک انکیتا صرف یہی کہتی رہی کہ جس طرح وہ اذیت میں مر رہی ہے، شاہ رخ کو بھی ایسی ہی موت ملنی چاہیے۔ اس لیے میں اعلان کرتا ہوں کہ جو بھی ملزم کو پٹرول ڈال کر زندہ جلائے گا اسے ہماری طرف سے 11 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ راجو داس نے یہ بھی کہا کہ ملک کی تمام بیٹیوں کو اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ لو جہاد میں نہ پڑیں اور کسی کے ساتھ اپنی جان پہچان بڑھانے سے پہلے اس کے اور اس کے گھر والوں کے بارے میں اچھی طرح جانکاری حاصل کر لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.