ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شانتنو کمار اگرہری کی صدارت میں آج یہاں ضلع ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے انفیکشن اور اس کی روک تھام کے سلسے میں جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے ضلع میں مختلف ملکوں جیسے چین، کوریا، ویتنام، جاپان، ملیشیا، سنگا پور، انڈونیشیا اور نیپال سے آئے ہوئے مسافروں پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کورونا سے ضلع کے باشندوں کو نہیں ڈرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہاکہ سبھی سرکاری اورغیر سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو وائرس کے انفیکشن سے بچاﺅ اور اس کی روک تھام کے لیے بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔
اگر ہری نے موقع پر موجود سول سرجن کو پلامو میڈیکل کلاج ہسپتال میں ایک آئسولیٹیڈ وارڈ بنانے کی ہدایت دی۔ تاکہ ممکنہ مریضوں کی فوری جانچ کی جاسکے۔ اس کے علاوہ سبھی ہسپتالوں میں ماسک اور متعلقہ دواﺅں کا بھی انتظام کرنے کی ہدایت دی۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سول سرجن کو فوری اثر سے سبھی ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت دی ہیں۔ اس کے علاوہ جو بھی ڈاکٹر چھٹی پر ہیں انہیں واپس ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت ڈپٹی کمشنرنے دی ہے۔ خصوصی حالات میں ڈپٹی کمشنر سے منظوری کے بعد ہی ڈاکٹر چھٹی پر جاسکیں گے۔