ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: بزرگ قیدیوں کو پنشن دینے کی کاروائی شروع - بزرگ قیدیوں کو پنشن دینے کی کاروائی شروع

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے ریاست کی مختلف جیلوں میں بزرگ قیدیوں کو پنشن اسکیم کا فائدہ پہنچانے کے لئے ایک پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔

جھارکھنڈ: بزرگ قیدیوں کو پنشن دینے کی کاروائی شروع

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 10:43 PM IST

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے جمعہ کے روز ریاست کی مختلف جیلوں میں بزرگ قیدیوں کو پنشن اسکیم کا فائدہ پہنچانے کے لئے ایک پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قیدیوں یا ان پر منحصر افراد کو مالی مدد ملے گی۔

سورین نے ریاستی سزا نظر ثانی میٹنگ میں احکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 'ریاست کی مختلف جیلوں میں بزرگ قیدیوں کو پینشن اسکیم میں لانے کے لئے ایک پالیسی بنائیں تاکہ انہیں یا ان پر منحصر افراد کو مالی مدد مل سکے۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے کا م کے عوض مل رہے فائدہ کے علاوہ پنشن دینے کی بھی اسکیم سرکار کی ہے۔ ریاست کی مختلف جیلوں میں درجہ فہرست اور قبائل قیدیوں کے جرائم کی نوعیت کی ایک فہرست تیار کریں تاکہ ریاستی حکومت بھی ان کے لئے کچھ کر سکے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ 'قیدیوں کو رہا کرنے سے پہلے کونسلنگ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ رہائی کے بعد وہ کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہ ہوں۔ اس کے لئے ایک ماہر نفسیات کی تقرری کریں ۔جھارکھنڈ جیسی ریاست کے لئے یہ ضروری ہے۔ علم کی کمی میں قیدی قانونی جنگ لڑنے سے قاصر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.