ETV Bharat / state

مزدوروں نے یوگی اور ہیمنت حکومت کا شکریہ ادا کیا

author img

By

Published : May 4, 2020, 12:54 PM IST

جھانسی میں پھنسے ریاست جھارکھنڈ کے ضلع لاتیہار کے مزدوروں کی گھر واپسی ہو گئی، مزدوروں نے اس کے لیے اتر پردیش حکومت اور جھارکھنڈ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزدوروں نے یوگی اور ہیمنت حکومت کا شکریہ ادا کیا
مزدوروں نے یوگی اور ہیمنت حکومت کا شکریہ ادا کیا

کورونا وبا کے دوران ریاست جھارکھنڈ حکومت کا مہاجر مزدوروں کو دوسرے ریاستوں سے جھارکھنڈ لانے کا کام جاری ہے۔ اسی تسلسل میں اتر پردیش حکومت اور جھارکھنڈ حکومت کی مشترکہ کوششوں سے جھانسی میں پھنسے لاتیہار ضلع کے 27 مزدوروں کو سڑک کے ذریعہ ضلع کے برواڈیح لایا گیا۔

برواڈیح پہنچنے کے بعد مزدوروں کا بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر دنیش کمار، زونل آفیسر نت نکھل سورین، سب ڈویژنل پولیس آفیسر امر ناتھ، تھانہ انچارج دنیش کمار نے استقبال کیا۔

وہیں عہدیداروں نے تمام مزدوروں کو نجی گاڑیوں کے ذریعے ان کے گھر تک لے جانے کا کام کیا۔ جھانسی سے گھر واپسی کے دوران مزدوروں نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے یوگی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی مزدوروں نے ہیمنت حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.