کٹرا بانہال کے درمیان 13کلومیٹر سرنگ کو آر پار کیا گیا ہے اور اس طرح سے اس ٹنل کو مکمل کرنے کے بعد مسافروں کو سفر کے دوران راحت میسر ہوگی اور قیمتی وقت کا ضیاع بھی نہیں ہوگا۔Udhampur-Srinagar-Baramulla Rail Link Project
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز کٹرا بانہال کے درمیان 13کلومیٹر سرنگ کو آر پار کیا گیا اور اس طرح سے کنسٹریکشن کمپنی نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ The main tunnel of the Katra-Banihal section, T-49, was successfully connected
نامہ نگار نے بتایا کہ اس ٹنل پر پچھلے سات برسوں سے کام چل رہا ہے اور یہ ایشیاء کی دوسری سب سے بڑی ٹنل ہوگی ۔Railways connects India's longest tunnel
انہوں نے بتایا کہ کٹرا اور بانہال کے درمیان 111کلومیٹر پر کام تیز رفتار سے جاری ہے اور اس مرحلے میں بڑے پلوں اور سرنگوں کا کام بھی مختلف مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ Main tunnel of T-49 between Sumber, Arpinchala stations connected
بتادیں کہ بانہال بارہ مولہ کے درمیان 161کلومیٹر حصے کو پہلے ہی قابل آمدورفت بنایا گیا ہے ۔The main tunnel of the Katra-Banihal section
ناردرن ریلوے حکام نے بتایا کہ کٹرا بانہال کے درمیان 13کلومیٹر ریلوے ٹنل کو آر پار کیا گیا ۔ اُن کے مطابق بانہال قاضی گنڈ ٹنل 11.2کلومیٹر ہے جبکہ کٹرا بانہال ٹنل 13کلومیٹرپر محیط ہے اور یہ ملک کی سب سے بڑی ٹنل ہوگی ۔
انہوں نے بتایا کہ ٹنل کو نئی اور جدید ٹیکنیک (این اے ٹی ایم ) طریقے کار سے تعمیر کیا گیا اور اس کے تحت کھدائی کے دوران جدید طرز کی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا ۔ ریلوے حکام کے مطابق سخت اور پُر خطر پہاڑی راستے ہونے کے باوجود بھی ریلوے نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
یو این آئی