ETV Bharat / state

Three Militants Arrested in Rajouri راجوری میں لشکر طیبہ کے سرغنہ سمیت تین عسکریت پسند گرفتار - راجوری میں تین عسکریت پسند گرفتار

ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل نے بتایا کہ لوگوں کے تعاون سے پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 1, 2023, 8:59 PM IST

جموں: راجوری پولیس نے آئی ای ڈیز نصب کرنے کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے سرغنہ سمیت تین ملی ٹینٹوں کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری کو راجوری میں ایک سانحہ پیش آیا اور اُس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری تھی کہ 8 جنوری کے روز راجوری میں ہی آئی ای ڈی کو نصب کیا گیا۔اُن کے مطابق جنوری کی 18تاریخ کو راجوری میں اور ایک آئی ای ڈی کو برآمد کرکے بعد میں اُس کو ناکارہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ آئی ای ڈیز کی برآمدگی کے بعد پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ ملی ٹینٹ ضلع میں بڑی واردات کو انجام دینے کی فراق میں ہیں جس کے بعد ضلع بھر میں ہیومن انٹیلی جنس کو متحرک کیا گیا۔ ڈی آئی جی کے مطابق لوگوں کے تعاون سے پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے ماجد ڈار نامی ایک ملی ٹینٹ کو حراست میں لیا اور اُسکی نشاندہی پر ذہیب خان اور بعد میں ملی ٹینٹ گروہ کے سرغنہ محمد جبار ساکن بالاکوٹ کو بھی حراست میں لیا گیا۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملی ٹینٹ سرغنہ محمد جبارکے بھائی کو ایک سال قبل ہی ملی ٹینسی کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔اُن کے مطابق محمد جبار ایک ہاتھ سے معذور ہے اور اُس کے تار اُس پار سرحد میں بیٹھے ملی ٹینٹ ہینڈلرز کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہینڈرلز کی ہدایت پر ہی ملی ٹینٹ سرغنہ نے راجوری میں ائی ای ڈیز نصب کروائی ۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار جنگجو کے قبضے سے بہت ساری آئی ای ڈیز کو برآمد کیا گیا۔ ڈی آئی جی کے مطابق گرفتار جنگجو کو ریمانڈ حاصل کی گئی اور اُن سے پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rajouri Incident راجوری میں فائرنگ اور دھماکہ کے بعد افراتفری پھیل گئی، زخمیوں کا بیان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.