جہاں اس شرمناک واقعے کے خلاف پوری وادی میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے وہیں ڈیجیٹل دنیا میں بھی اس کی ہر طرف سے مذمت کیا جا رہی ہے۔
تین روز قبل کشمیر کے گاندربل علاقے میں رہنے والے سید کرار ہاشمی نے کمسن بچی کو انصاف دلانے کے لئے change.org پر ایک پٹیشن دائر کی۔ اس پٹیشن پر ابھی تک تقریبا 22000 لوگوں نے اپنے دستخط کرکے ملزم کے لیے سبق آمیز سزا کی مانگ کی ہے۔
ہاشمی نے یہ پٹیشن ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کے علاوہ صدر رام ناتھ کووند اور امریکہ کی سابق سیکریٹری آف سٹیٹ ہیلری کلنٹن کو بھی بھیجا ہے۔
واضح رہے کہ تین سالہ بچی کے ساتھ سمبل علاقے میں پچھلے ہفتے جنسی زیادتی واقعے کی چہار سو شدید مذمت کے ساتھ ساتھ ’’ملزم کو سخت سے سخت سزا‘‘ دینے کی مانگ کی جا رہی ہے۔