اس کے بعد کافی دیر تک قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا میں جانے والوں اور دیگر سواریوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔
بعد ازاں فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے لاوارث شئے کا معائنہ کیا جس میں کوئی بھی نقصان دہ چیز بر آمد نہیں ہوئی جس کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی۔
اس دوران مبینہ طور فورسز کی گاڑی سے ایک مسافر بردار سواری کی ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔