ETV Bharat / state

لائن آف کنٹرول پر تلاشی کارروائی کے دوران اسلحہ ضبط - جموں لائن آف کنٹرول اسلحہ ضبط

جموں میں سرحدی علاقے کے نزدیک سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی ایجنسیز نے ایک باکس کو ضبط کیا جس میں سے اسلحہ برآمد ہوا۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 12:30 PM IST

جموں: جموں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک پلن والا علاقے میں جمعرات کی صبح جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے مشترکہ طور آپریشن شروع کیا جس میں سرچ آپریشن کے دوران ایک باکس ضبط کیا گیا۔ سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ باکس میں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ باکس سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے اس پار بھیجا گیا ہے۔

سیکورٹی ایجنسیز کے مطابق باکس میں سے ایک آئی ای ڈی (IED)، ایک پستول، پستول کے دو میگزین، پستول ایمونیشن کے 38راؤنڈ، 9گرینیڈ ضبط کیے گئے۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کھور میں معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں بشمول بین الاقوامی سرحد (IB) اور لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقوں میں پاکستان کی جانب سے ہتھیار اور منشیات ڈرون کے ذریعے بھیجے جانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے ڈرونز کو مار گرانے یا ڈرونز کے ذریعے گرائے گئے ہتھیار اور منشیات کو ضبط کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: Arms Ammunition Recovered 6 Arrested : عسکریت پسندوں کے چھ معاونین گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود ضبط

چند روز قبل بھارتی فوج نے سرحد کے قریب ایک جدید راڈار بھی نصب کیا ہے جس سے، فوج کے مطابق، سرحد پر گہری نظر رکھی جا سکتی ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ راڈار جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو چوبیس گھنٹے اور کسی بھی موسم میں سرحد پر ہتھاروں، ٹینک وغیرہ کی سرگرمیوں کا کئی کئی کلومیٹر تک سراغ لگا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.