سری نگر:سرینگر جموں قومی شاہراہ جمعرات کے روز دو طرفہ ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں شاہراہ پر جگہ جگہ پسیاں گر آئی ہے جس وجہ سے اُنہیں ہٹانے میں کافی وقت درکار ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ گر چہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا ہے تاہم اس میں مزید کچھ وقت لگ سکتا ہےSgr-Jammu highway remains shut
اُن کے مطابق جمعرات کے روز شاہراہ دو طرفہ ٹریفک کے لئے بند رہیں گے لہذا مسافروں اور ڈرائیوروں سے التجا ہے کہ وہ جمعرات کو اس شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ حکام نے بتایا کہ دیول برج کے نزدیک 125میٹر شاہراہ کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کیفٹ ایریا ، بیٹری چشمہ کے نزدیک بھاری برکم پسیاں گر آئیں ہیں۔two-way traffic
انہوں نے کہاکہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر کام جاری ہے۔ بتادیں کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو سری نگر جموں شاہراہ پرموسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں پہاڑی سے بھاری برکم پتھر نیچے گر آئے جس وجہ سے شاہراہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔Jammu-srinagar Highway Closed
یہ بھی پڑھں: Highways Closed Due to Snowfall: وادی میں برفباری کا سلسلہ جاری، سرینگر جموں قومی شاہراہ پھر سے بند