ETV Bharat / state

'قانونی طور سے کی گئی حد بندی کا استقبال ہے' - مسئلے کا حل نکل سکتا ہے

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے جموں صدر دیویندر سنگھ رانا نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔

Devender Singh
دیویندر سنگھ
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 8:23 PM IST

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں انتخابات اور حد بندی ایک اہم سیاسی ایشو بن کر سامنے آیا، تاہم اب قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ دہلی میں منعقد ہونے والی میٹنگ کے بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا بگل بج سکتا ہے۔

دیویندر سنگھ

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما و ریاستی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا سے خاص بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ جمہوری اداروں پر اعتبار کیا ہے اور نیشنل کانفرنس ایک مین اسٹریم سیاسی جماعت ہے۔ ہم نے ہمیشہ ملک کے آئین کے تحت کام کیا ہے۔ لہذا ہم ہمیشہ کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کی کوشش بات چیت کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں۔

مرکزی سرکار کی طرف سے نیشنل کانفرنس کو میٹنگ میں بولنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے کسی مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پہلے ہی کہا کہ اگر بات چیت سے عوامی مسائل حل ہوں گے تو نیشنل کانفرنس کو کسی بھی طرح کا اعتراض نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے دہلی کی طرف سے میٹنگ کا دعوت نامہ ملنے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا حد بندی کمیشن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر حدبندی آئین کے تحت کی جارہی ہیں تو قانون کی قدر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: تیندوں کے تحفظ کے لیے انتظامیہ کے اقدامات

انہوں نے مزید کہا کہ حد بندی کمیشن کے آئندہ کے اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے تعلق سے حال ہی میں نیشنل کانفرنس ورکنگ کمیٹی کی مٹینگ پارٹی صدر کی سربراہی میں منعقد ہوئی اور اب پارٹی ہائی کمان اس پر فیصلہ کرے گی۔ انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہر ایک سیاسی جماعت اور سیاسی کارکن کو انتخابات کے لیے تیار ہونا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.