ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتریوں کو بس سروس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان - جموں و کشمیر خبر

یکم جولائی سے سالانہ امرناتھ یاترا کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی یاتریوں کی حفاطت اور انہیں سہولیات مہیا کرانے کے لیے انتظامیہ پُرعزم ہے۔ یاتریوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی، سواری کا انتظام جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے اقدام اٹھائے جاتے ہیں۔

بس سروس کا آغاز
بس سروس کا آغاز
author img

By

Published : May 18, 2023, 7:38 AM IST

Updated : May 18, 2023, 8:11 AM IST

بس سروس کا آغاز

جموں: جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ پونچھ ضلع سے بس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے۔ یکم جولائی سے سالانہ امرناتھ یاترا کی شروعات ہو رہی ہے۔ یہ یاترا پہلی دفعہ 62 دنوں پر مشتمل ہوگی۔ ایسے میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں عیقدت مندوں کی آمد توقع ہے۔ جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (جے کے آر ٹی سی) نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے یاتریوں کی سہولیات کے لیے اے سی اور نان اے سی بسوں کا انتظام کیا ہے، تاکہ انہیں بہتر اور عمدہ قسم کے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جاسکے۔
اس معاملہ پر جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے جنرل منیجر حبیب اللہ رئیسی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امرناتھ یاتریوں کو طویل سفر کے دوران پیش آنے والے مشکلات سے راحت دلانے کے لیے جے کے آر ٹی سی کی جانب سے اس بار 500 بسوں کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس میں 400 سے 300 بسیں چلائی جائیں گی۔ بقیہ بسیں کسی بھی بس کے اچانک خراب ہونے کی صورت میں استعمال کی جائیں گی۔

جے کے آر ٹی سی جموں سے بالتال، جموں سے پہلگام، سری نگر سے بالتال، ایئرپورٹ سے پہلگام اور بالتال روٹس پر اے سی سیمی ڈیلکس بسیں چلائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ بسوں کے ساتھ کرین بھی ہوگا تاکہ راستہ میں اگر گاڑی خراب ہوجائے تو آسانی سے گاڑیوں کو راستے سے ہٹایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بسوں میں صفائی ستھرائی کا اس بار خاص خیال رکھا جائے گا۔
امرناتھ یاترا کے دوران مسافروں کو تکلیف سے بچانے کے لیے یاترا کے روٹ کے ہر مرکزی اسٹیشن پر اضافی بسیں رکھی جائیں گی۔ رامبن میں سب سے زیادہ مسئلہ در پیش ہوتا ہے۔ ایسے میں رامبن میں اضافی بسیں چلائی جائیں گی تاکہ مسافروں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ مسافروں کی کھیپ کے ساتھ ایک سے دو اضافی بسیں بھی ہوں گی۔ آر ٹی سی بس اب پونچھ اور سری نگر کے درمیان مغل روڈ پر چلے گی۔ اب مسافر پونچھ سے سری نگر صرف 380 روپے میں پہنچ سکتے ہیں۔ جبکہ پہلے ایک مسافر کو 1,000 سے 1,500 روپے ادا کرنے پڑتے تھے۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 تجربہ کار جوانوں کو امر ناتھ یاترا کی ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا

حبیب اللہ رئیسی نے کہا کہ ضلع پونچھ کے عوام کا برسوں پرانا مطالبہ پورا ہو رہا ہے۔ ایس آر ٹی سی بس سروس پونچھ سے سری نگر براستہ مغل روڈ شروع کی جا رہی ہے۔ اس سے عام لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ لوگوں کو کم کرایوں پر آرام سے سری نگر آنے اور جانے کی سہولیا ت مہیا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی گاڑیاں ایک مسافر سے 1500 روپے تک لیتی تھیں۔ اب نئی بس کی سہولت ملنے کے بعد وہ 380 روپے میں سری نگر پہنچیں گے۔ کرایہ تقریباً 4 گنا کم ہو جائے گا۔

Last Updated : May 18, 2023, 8:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.