ETV Bharat / state

جموں میں کرکٹ لیجنڈز لیگ کے میچوں سے قبل سکیورٹی جائزہ اجلاس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 11:59 AM IST

جموں میں کرکٹ لیجنڈ لیگ میچوں سے قبل سکیورٹی جائزہ میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں آئی جی پی جموں نے اس بات کی ہدایت دی کہ سکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جائیں۔ Security review meeting ahead of cricket legends league matches in jammu

جموں میں کرکٹ لیجنڈز لیگ کے میچوں سے قبل سکیورٹی جائزہ اجلاس
جموں میں کرکٹ لیجنڈز لیگ کے میچوں سے قبل سکیورٹی جائزہ اجلاس

جموں: مولانا آزاد اسٹیڈیم میں لیجنڈز لیگ کرکٹ میچ کے دوران سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آئی جی پی جموں نے زونل پولیس ہیڈ کوارٹر میں میٹنگ طلب کرکے کھلاڑیوں کی حفاظت، ٹریفک کے انتظامات، رہائش اور ابتدائی طبی امداد اور دیگر انتظامات پر تبادلہ& خیال کیا۔ افسران نے آئی جی کو سکیورٹی اور امن و امان کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس دوران آئی جی نے تجربہ کار کھلاڑیوں اور ٹیم ممبران کے لیے سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، ٹرانسپورٹیشن، رہائش اور ابتدائی طبی امداد کے خاطر خواہ انتظامات کرنے پر زور دیا۔ میٹنگ کے دوران سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Legend cricket league جموں لیجنڈز لیگ کرکٹ کے تین میچوں کی میزبانی کر رہا ہے

ایس ایس پی جموں کو ٹریفک پولیس کے ساتھ خصوصی انتظامات کرنے کو کہا گیا تاکہ جام کی صورتحال پیدا نہ ہو۔ ڈی آئی جی ٹریفک جموں، ڈی آئی جی آئی آر پی جموں، ایس ایس پی سکیورٹی، ایس ایس پی ٹریفک، ایس ایس پی پی سی آر جموں، ایس ایس پی اے پی سی آر جموں اور ایس ایس پی ریلوے نے میٹنگ میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع بارہمولہ ایس ایس پی ٹریفک رورل رویندرا پال سنگھ نے بارہمولہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے بارہمولہ کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کا جائزہ لیا تھا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جانکاری دی تھی کہ اگر آپ لوگ قوانین کی خلاف ورزی کریں گے تو آپ کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک مجاہد احمد کے ساتھ ساتھ محکمہ کے دیگر چھوٹے بڑے افسران بھی موجود تھے۔ اس دوران میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہیں، ان کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.