ETV Bharat / state

Amit Shah In Jammu عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لئے سکیوریٹی ایجنسیاں فیصلہ کُن جنگ لڑرہی ہیں،امت شاہ - وزیر داخلہ کی اعلی سطحی میٹنگ

جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ راجوری کے اپر ڈانگری گاؤں کا دورہ کرنے کا مقصد یکم اور 2 جنوری 2023 کو ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہونا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ خراب موسم کی وجہ سے ممکن نہیں ہوپایا ۔HM Amit Shah chairs high-level meeting to review security

امت شاہ
امت شاہ
author img

By

Published : Jan 13, 2023, 9:56 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج جموں میں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، چیف سکریٹری، جموں و کشمیر، فنانشل کمشنر (ACS) ہوم، ڈی جی پی جموں و کشمیر، کمانڈر، شمالی کمان، فوج اور انٹیلی جنس، سی آر پی ایف سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

امت شاہ نے کہا کہ انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ سے فون پر بات کی اور ان کے دکھ میں شریک ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ نے متاثرہ خاندانوں کی ہمت پورے ملک کے لیے ایک مثال ہے اور اتنے بڑے حادثے کے بعد بھی مشکل سے لڑنے کے حوصلے کو برقرار رکھنا بڑی بات ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں عسکریت پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام سیکورٹی ایجنسیاں عسکریت پسندی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور ان کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو حکومت کی مختلف اسکیموں کے ذریعے فوائد فراہم کیے جائیں گے اور ساتھ ہی ان کی مدد بھی کی جائے گی جو یہاں ایل جی کے پاس ہیں۔

امت شاہ نے کہا کہ جموں میں سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ سیکورٹی کے تمام پہلوؤں پر ایک تفصیلی میٹنگ ہوئی،انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر تیار ہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے وہ تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے اور جموں پولیس مشترکہ طور پر ان دو دنوں میں پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کریں گے اور یہ تحقیقات پچھلے ڈیڑھ سال میں پیش آنے والے تمام واقعات کو ایک ساتھ رکھ کر کی جائیں گی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے سپورٹ سسٹم اور ان کے انفارمیشن سسٹم کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے 360 ڈگری کے حفاظتی دائرے کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ امت شاہ نے کہا کہ ان واقعات کے ذمہ داروں کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور انہیں سخت سزا دی جائے گی۔
امت شاہ نے کہا کہ اس وقت کے مقابلے جب جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی نے جنم لیا تھا، حالیہ دنوں میں سب سے کم واقعات اور سب سے کم اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ کے اندر جموں کے ہر علاقے میں سیکورٹی گاڈ کو مزید مضبوط بنا کر ناقابل تسخیر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں جموں کے شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ عسکریت پسند تنظیموں کی منشا کچھ بھی ہو لیکن ہماری سیکورٹی ایجنسیاں جموں کی حفاظت کے لیے تیار رہیں گے-

مزید پڑھیں:Amit shah's Rajouri Visit Cancelled عسکریت پسندانہ حملہ میں ہلاک شدہ افراد کے اہل خانہ سے امت شاہ کی بات چیت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.