ETV Bharat / state

'شیخ عبد اللہ کے نام سے منسوب اداروں کا نام تبدیل کیا جائے' - شیخ محمد عبداللہ

بی جے پی نے 'شیر کشمیر' کے نام پر میڈل نہ دیے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jan 27, 2020, 9:56 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:53 AM IST

دو روز قبل جموں و کشمیر انتظامیہ نے نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کے 'شیر کشمیر' کے نام سے نوازے جانے والے خطاب کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جموں و کشمیر حکومت کے پرنسپل سکریٹری نے ایک حکم نامے میں کہا 'یہ حکم دیا تھا کہ بہادری کے لیے دیا جانے والا 'شیر کشمیر' پولیس میڈل جموں و کشمیر پولیس میڈل کے نام سے تبدیل کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے جموں وکشمیر انتظامیہ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ شیر کشمیر کے نام کی عمارتوں اور اداروں کا بھی نام تبدیل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ' میں اس قدم کا خیر مقدم کرتا ہوں اور لیفٹیننٹ گورنر کو مبارک باد دیتا ہوں کہ انہوں نے 'شیر کشمیر' کے نام پر میڈل نہ دیے جانے کے فیصلہ لیا ہے۔ ماضی میں شیخ محمد عبداللہ کا فرقہ وارانہ بنیاد پر تفریق پیدا کرنے میں اہم رول رہا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے جھنڈے کو ریاستی جھنڈا بنایا گیا تھا اور اندرا، نہرو اور گاندھی خاندان کی طرح انہوں نے بھی اہم اداروں کے نام اپنے خاندان کے نام پر ہی رکھے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان اداروں کا نام تبدیل کیا جائے اور ان کی جگہ قومی ہیروز کے نام رکھا جائے۔ شیخ عبد اللہ نے ملک کی آزادی کے لیےکوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا۔

بتادیں کہ گذشتہ ماہ انتظامیہ نے شیخ عبداللہ کی ولادت کی سالگرہ کو 2020 کے سرکاری تعطیل کی فہرست سے خارج کردیا ہے جس پر این سی، کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 2:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.