ETV Bharat / state

جموں ایئرپورٹ حملے میں آئی ای ڈی کا استعمال: جانچ افسران - RDX and IED

ایک افسر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پہلے آئی ای ڈی اسٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کے لیے بنایا گیا تھا جبکہ دوسرے آئی ای ڈی کا مقصد جوانوں کی جان لینا تھا۔

Jammu airport
جموں ہوائی اڈہ
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 8:37 PM IST

جموں کے ہائی سیکورٹی والے ہوائی اڈہ احاطہ میں واقع بھارتی فضائیہ کے اسٹیشن پر ڈرون حملے میں استعمال آئی ای ڈی کو آر ڈی ایکس اور نائٹریٹ کے مرکب سے تیار کیا گیا تھا۔ ڈرون حملے کی جانچ میں مصرف فوریسنک ایکسرپٹس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔

جانچ افسران نے پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ہو سکتا ہے ڈرون کے ذریعہ گرائے گئے دھماکہ خیز مواد کو آر ڈی ایکس اور دیگر کیمیل کے مرکب کا استعمال کرکے بنایا گیا ہو۔

جانچ میں شامل افسران نے بتایا کہ پہلا آئی ای ڈی جو دیر رات ایک بج کر 37 منٹ پر بلاسٹ ہوا اس میں 1.5 کلوگرام آر ڈی ایکس اور ایک نائٹریٹ کمپونڈ کا مرکب تھا جبکہ دوسرے آئی ای ڈی میں زیادہ تعداد میں بال بیئرنگ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

Jammu Airport Blasts: جموں ایئرپورٹ پر دھماکہ، دو جوان زخمی

ایک افسر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پہلا آئی ای ڈی اسٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کے لئے بنایا گیا تھا جبکہ دوسرے آئی ای ڈی کا مقصد جوانوں کی جان لینا تھا۔

ذرائع کے مطابق آئی ای ڈی کافی پیچیدہ اور انوکھے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ انہیں ایک آرڈیننس فیکٹری میں تیار کیا گیا تھا۔

ایک افسر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سازش یہی تھی کہ پہلا آئی ای ڈی ہیلی کاپٹروں کو نقصان پہنچائے گا جبکہ دوسرا فضائی اہلکاروں کے جمع ہونے کے بعد انہیں نقصان پہنچائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا آئی ای ڈی بنانا صرف تنہا لشکر یا جیش جیسی تنظیموں کا کام نہیں ہو سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.