جموں کے تلاب کھٹیکا مرکزی جامع مسجد کے امام مفتی عنایت نے ماہ رمضان کے آغاز پر تمام مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ مفتی عنایت نے اہل اسلام و غیر مسلم بھائیوں کو مبارک ایام کے شروع ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کی امید ظاہر کی کہ ماہ رمضان، ملک و جموں وکشمیر کے لیے امن و شانتی، بھائی چارہ اور پیار و محبت لے کر آئیں۔' Ramadan Preparation in Jammu
رمضان المبارک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مفتی اور جامع مسجد تلاب کھٹیکا کے امام مفتی عنایت اللہ نے کہا کہ 'ماہ رمضان میں ہی حضرت محمدﷺ پر قرآن مجید کی پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔ اسی ماہ میں حضرت جبرائیلؑ نے اللہ کا پیغام حضرت محمدﷺ تک پہنچایا۔ اس لیے رمضان کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ نجمو ساقب نامی ایک مقامی نوجوان نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ 'ایام کے تقدس کو دیکھتے ہوئے راشن کی سپلائی، بجلی و پانی کی سپلائی کو بحال رکھنے کے لیے کوئی کسر نہ رکھی جائے ساتھ ہی صاف صفائی و اسٹریٹ لائٹیں لگانے کا انتظام کیا جائے تاکہ عبادت گذاروں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔' Mufti Inayatullah on Ramadan
یہ بھی پڑھیں: Spiritual Virtues of Ramadan: رمضان المبارک عالم اسلام کے لئے فضیلت کا مہینہ
وقف بورڈ جموں کشمیر کے ممبر سہیل کاظمی نے دعویٰ کیا کہ 'جموں وکشمیر میں ماہ رمضان کے مقدس مہینے کو مدنظر رکھتے ہوئے وقف ملازمین نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر میٹنگ منعقد کی ہیں اور علاقے میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔' مارکیٹ چیکنگ کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ 'انتظامیہ متحرک ہے اور جہاں پر بھی صفائی کو لےکر شکایات موصول ہوگی وہاں قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ Sohail Kazmi on Cleanliness