ETV Bharat / state

بیک ٹو ولیج پروگرام پر عوام کا ردعمل - غریب لڑکیوں کو مالی مدد

مرکز کے زیرانتظام جموں کے رحیم نگر گاؤں کے لوگوں نے بیک ٹو ولیج پروگرام پہلے مرحلے اور دوسرے مرحلے پر سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ جموں و کشمیر انتظامیہ بیک ٹو ولیج کا تیسرا پروگرام دو اکتوبر کو شروع کرنے والی ہے۔

بیک ٹو ولیج پروگرام
بیک ٹو ولیج پروگرام
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 10:29 PM IST

شہر خاص جموں سے چند کلومیٹر کی دوری پر واقع رحیم نگر علاقہ کے لوگوں نے ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بیک ٹو ولیج اول اور دوم کے دوران جو لوگوں سے وعدے کئے گئے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں ہوئے ہیں۔

بیک ٹو ولیج پروگرام

مقامی خاتون مہناز بیگم نے ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک سرکار کی جانب سے منعقدہ بیک ٹو ولیج پروگرام سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ولیج کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے دوران ان کے علاقے میں کسی طرح کا ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔ رحیم نگر علاقے کے لوگوں نے سڑک تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ غریب لڑکیوں کی شادی کے لئے اسٹیٹ میرج، اسسٹینس اسکیم کے تحت غریب لڑکیوں کو مالی مدد، بیواہ عورتوں و بزرگوں کو مالی مدد اور یتیم بچوں کے لئے تعلیمی اخراجات جیسے کام سرکاری افسران کے سامنے درج کرائے تھے، تاہم آج تک یہ کام پورے نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود کم اجرت پر کام کرنے پر مجبور

انہوں نے کہا کہ پہلے دو مرحلوں کے دوران انتظامیہ نے لاکھوں تعمیراتی کام درج کیے اور ان کاموں کو مکمل کرنے کے وعدے کیے گئے تھے، لیکن ابھی تک وہ کام پورے نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کا تیسرا مرحلہ دو اکتوبر سے 12 اکتوبر تک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے تیسرے مرحلے سے قبل تین ہفتوں پر محیط ایک عوامی مہم چلائی جائے گی، جس میں لوگوں کی شکایتوں کو سنا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.