ETV Bharat / state

جائیداد ٹیکس بل کے خلاف جموں میں احتجاج

author img

By

Published : Oct 19, 2020, 10:38 PM IST

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے آج کہا گیا ہے کہ خطے میں کسی بھی طرح کا جائیداد ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا۔

property tax bill
property tax bill

جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں اج انڈین نیشنل کانگرس کے کارکنان نے پارٹی کے سینئر رہنما رمن بلا کی صدارت میں جائیداد ٹیکس بل کے خلاف شہیدی چوک میں زوردار احتجاج کیا اور اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

جموں میں احتجاج

اس دوران پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیر رمن بلا نے کہا 'وقت ملک میں بے روزگاری اور افراتفری کا ماحول ہے۔ دوسری جانب حکومت آئے روز نئے نئے کالے قانون نافذ کر کے عوام کو پریشانیوں میں دھکیل رہی ہے۔ پہلے جموں وکشمیر سے دفعہ 370 اور 35 اے کو غیر جمہوری طور پر ہٹایا گیا اور عوام کے ساتھ یہ وعدہ کیا گیا کہ عوام کے لئے اب ترقی کی راہیں ہموار ہونگی۔ لیکن بل پر بل نافذ کئے جارہے ہیں۔ جس سے عوام کی زندگیاں اجیرن بنتی جارہی ہیں'۔

انہوں نے مرکزی حکومت پر زور ڈالتے ہوئے کہا 'جلد از جلد اس بل کو منسوخ کیا جائے۔ تاکہ عوام کو راحت مل سکے'۔

کانگریس کے چیف سپوکس پرسن راویندر شرما نے کہا 'ملک میں جائیداد ٹیکس بل کو نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ کیوں کہ اس بل کہ وجہ سے عام لوگ بھی متاثر ہونگے'۔

یہ بھی پڑھیے
'نئی تعلیمی پالیسی تعلیم کے شعبے میں بنیادی تبدیلیاں لائے گی'

کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے 'اس سے قبل حکومت نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ روزگار دیں گے۔ لیکن دفعات کی منسوخی کے بعد بل پر بل نافذ العمل کئے جارہے ہیں۔ کیا یہی عوام کی ترقی اور خوش حالی ہے'۔

واضح رہے، جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے آج کہا گیا ہے کہ خطے میں کسی بھی طرح کا جائیداد ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.