ETV Bharat / bharat

جنوب مغربی مانسون کی واپسی شروع ہوتے ہی متعدد ریاستوں میں بھاری بارش کا الرٹ جاری - Heavy Rain Alert In Several States

محکمہ موسمیات نے ہندوستان بھر کے کئی علاقوں میں بھاری بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ یہ الرٹ جنوب مغربی مانسون کی واپسی شروع ہوتے ہی جاری کیا گیا ہے۔

متعدد ریاستوں میں بھاری بارش کا الرٹ جاری
متعدد ریاستوں میں بھاری بارش کا الرٹ جاری (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2024, 3:21 PM IST

نئی دہلی: آندھرا پردیش اور تلنگانہ سمیت کرناٹک اور مراٹھواڑہ کے کچھ اضلاع میں گزشتہ چار روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اب ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے کونکن اور گوا کے علاوہ ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، ساحلی کرناٹک، مغربی مدھیہ پردیش، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، گجرات ریجن، اور جنوبی کرناٹک سمیت کئی علاقوں میں الگ تھلگ مقامات پر بھاری بارش کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے فعال موسمی نظام پر روشنی ڈالی ہے جو آنے والے دنوں میں متعدد علاقوں کو متاثر کریں گے۔

مغربی راجستھان اور کَچھ کے متعدد علاقوں سے جنوب مغربی مانسون نے واپسی شروع کردی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے اندر پنجاب، ہریانہ اور گجرات میں مزید پسپائی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ وسطی خلیج بنگال کے اوپر ایک طوفانی گردش کی توقع ہے کہ وہ مغربی وسطی خلیج بنگال کے اوپر ایک کم دباؤ والے علاقے میں شدت اختیار کرے گا، جس سے کئی خطوں میں موسمی حالات متاثر ہوں گے۔ اب آیئے جانتے ہیں محکمہ موسمیات کی علاقائی پیشن گوئیاں کیا ہیں۔

تلنگانہ میں اگلے دو دنوں کے دوران شدید بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) حیدرآباد نے ریاست کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ حیدرآباد سمیت کئی اضلاع میں 24 سے 25 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شہر حیدرآباد کے لیے، محکمہ موسمیات نے بدھ تک ابر آلود آسمان کی پیش گوئی کی ہے، جس میں ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ منگل کو شہر کے لیے یلو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں رہائشیوں کو محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے کیونکہ موسمی حالات میں شدت آنے کی توقع ہے۔

24 ستمبر کو ساحلی کرناٹک میں شدید بارش متوقع ہے۔ اس مدت کے دوران ساحلی آندھرا پردیش، رائلسیما، تلنگانہ اور کیرالہ کے لیے بھی اسی طرح کے حالات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب ساحلی کرناٹک اور کیرالہ میں بھی 25 ستمبر کو تیز بارش ہو سکتی ہے۔

آئی ایم ڈی نے مغربی ہندوستان کے کونکن اور گوا میں 24 اور 25 ستمبر کو بھاری سے بہت بھاری بارشوں کی پیشن گوئی کے ساتھ، پورے ہفتے میں کافی وسیع پیمانے پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مدھیہ مہاراشٹرا اور گجرات کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے، خاص طور پر مراٹھواڑہ اور گجرات جیسے علاقوں میں، جہاں 23 سے 28 ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشن گوئیاں کی گئی ہیں۔

شمال مغربی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش دیکھنے کو ملے گی، اتراکھنڈ اور مشرقی اتر پردیش میں 25 اور 26 ستمبر کو بھاری بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق، آسام، میگھالیہ، اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں 25 اور 26 ستمبر کو بہت زیادہ بارش کی توقع کی جا سکتی ہے۔ اڈیشہ میں 26 ستمبر تک مسلسل بھاری بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.