ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بجبہاڑہ میں بزرگ شہریوں کے لیے احاطۂ وقار سینٹر کا قیام - Ahaat e Waqaar for Senior Cetezens

جموں و کشمیر کے بجبہاڑہ میں سینئر سٹیزن کی فلاح و بہبود کے لیے "احاطہ وقار" کے نام سے مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں بے سہارا، غریب اور کمزور بزرگ آکر رہ سکتے ہیں اور عزت کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکتے ہیں۔

بزرگ شہریوں کے لیے احاطۂ وقار مرکز کا قیام
بزرگ شہریوں کے لیے احاطۂ وقار مرکز کا قیام (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2024, 3:22 PM IST

بزرگ شہریوں کے لیے احاطۂ وقار مرکز کا قیام (ETV Bharat)

بجبہاڑہ (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر میں سینئر سٹیزن کی فلاح و بہبود کے لیے "احاطہ وقار" کے نام سے جدید مراکز قائم کیے گئے ہیں، جو خاص طور پر بے سہارا، غریب اور کمزور بزرگوں کی مدد کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔ ایسا ہی ایک مرکز گزشتہ سال بجبہاڑہ کے پازلپورہ میں بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس میں سوشل ویلفیئر محکمے کا تعاون شامل ہے۔

یہ مراکز سینئر سٹیزن کو ایک محفوظ اور آرام دہ ماحول فراہم کرتے ہیں جو ان کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ داخل ہونے والے بزرگوں نے اس اقدام کی بھرپور تعریف کی ہے، خاص طور پر ان کے لیے جو تنہائی کا شکار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مرکز ان کے لیے ایک امید کی کرن بن کر سامنے آیا ہے، جس نے انکے اندر باعزت زندگی گزارنے کی امید جگائی ہے۔

بلڈنگ کے مالک، ہلال احمد نے اس منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں کی بھلائی کو کسی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مرکز نہ صرف رہائش فراہم کرتا ہے، بلکہ یہاں رہائش پذیر بزرگوں کی صحت اور دیکھ بھال کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلال انسٹی ٹیوٹ اس مرکز کا انتظام کرے گا، جبکہ سماجی بہبود کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر بزرگوں کی نگرانی کریں گے، تاکہ ان کی ضروریات کو بروقت پورا کیا جا سکے۔

اب تک چالیس سے زائد سینئر سٹیزن اس مرکز میں داخلہ لے چکے ہیں، جہاں انہیں معیاری خوراک، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ مرکز کے ماحول میں محبت اور احترام کی فضاء ہے، جو بزرگوں کی روحانی اور جسمانی صحت کے لیے نہایت اہم ہے۔ یہ اقدام ان بزرگوں کی زندگی میں امید کی نئی کرن فراہم کرتا ہے انہیں ایک محفوظ اور آرام دہ جگہ مہیا کرتا ہے جو ان کی فلاح و بہبود کے ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ مراکز نہ صرف رہائشی سہولیات فراہم کرتے ہیں بلکہ بزرگوں کے لیے ایک کمیونٹی کی صورت بھی پیش کرتے ہیں، جہاں وہ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار سکتے ہیں، اپنے تجربات اور کہانیاں شیئر کر سکتے ہیں، اور ایک دوسرے کی حمایت کر سکتے ہیں۔ اس طرح، "احاطہ وقار" سینئر سٹیزن کے لیے ایک نئی زندگی کی شروعات کا ذریعہ بن رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.