ETV Bharat / state

Protest Against Water Scarcity in Jammu: قاسم نگر، جموں میں پانی کی قلت پر احتجاج

author img

By

Published : Jun 1, 2022, 9:15 PM IST

’’کئی بار متعلقہ حکام خصوصا محکمہ جل شکتی کے افسران سے رابطہ کرنے کے باوجود لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات Water Scarcity in Qasim nagar, Jammuنہیں اٹھائے گئے۔‘‘

قاسم نگر، جموں میں پانی کی قلت پر احتجاج

جموں ضلع کے قاسم نگر علاقے میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے خلاف مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کا مطالبہ کیا۔ Protest Against Water Scarcity in Jammuاحتجاج کے سبب نروال - گوجر نگر رابطہ سڑک پر ٹریفک کی نقل حمل متاثر رہی۔ احتجاجیوں نے محکمہ جل شکتی سمیت انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’لوگوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت کے لیے احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

احتجاج کر رہے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انکے علاقے میں گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے تاہم انکے مطابق ’’گزشتہ دس روز سے علاقے میں پانی کی سپلائی پوری طرح سے متاثر ہے۔‘‘ Water Scarcity in Jammuانہوں نے مزید کہا کہ ’’محکمہ جل شکتی لوگوں کو دوسرے ذرائع کا ناصاف اور آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ندی نالوں کا آلودہ پانی استعمال کرنے لوگ خاص کر بچے مختلف عارضوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ کئی بار متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کے باوجود لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ احتجاجیوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’پانی کی قلت کی وجہ سے گرمی کے ان ایام میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے غریب عوام کو 12سو روپے ادا کرکے پانی کا ٹینکر منگوانا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: No Drinking Water In kokernag: گڈول کوکرناگ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی

دریں اثناء افسران کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پر امن طور منشر ہوئے اور ٹریفک کی نقل و حمل بھی بحال ہو گئی وہیں جل شکتی محکمہ جموں کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ’’اس مسئلہ کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.