منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے لورن بلاک ہیڈ پر جموں وکشمیر بنک کا ATM گزشتہ کئی ماہ قبل نصب کیا گیا ہے۔ لیکن یہ اے اٹی ایم استعمال کرنے کے قابل نہیں ہے، جس کی وجہ سے عوام سخت پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں، جس کو لیکر ہیڈکوارٹر سرپنچ کامران بشیر کی سرپرستی میں احتجاج کیا گیا۔ اس مظاہرے میں لورن کے متعدد پنچائیتوں سے آئی ہوئی عوام نے شرکت کی۔ لوگوں کا کہن اتھا کہ کافی مہنیوں پہلے اس اے ٹی ایم کو نصب کیا گیا ہے۔ لیکن اب تک اس اے ٹی ایم کو عوام کے لئے کھولا نہیں گیا جس کی وجہ سے عوام کو منڈی یا پونچھ جانا پڑتا ہے۔ وہاں بھی قطار میں لگ کر اپنی رقم لینی پڑتی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر سرکار نے یہ اے ٹی ایم عوام کے لیے نصب کیا ہے، تو پھر اس کو عوام کے استعمال کے قابل کیوں نہیں بنایا گیا ہے، کب تک یہ عوام اس کے کھلنے کا انتظار کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:Let Associate Arrested in Bandipora بانڈی پورہ میں دستی بم، اے کے 47 اور گولیاں برآمد، عسکریت پسند گرفتار
اس موقعے پر سرپنچ حلقہ کامران بشیر نے کہا کہ چند ماہ قبل جب یہ اے ٹی ایم نصب کیا گیا تھا، تب عوام بہت خوش تھے، لیکن عوام کو اس اے ٹی ایم مشین کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہےکہ اس اے ٹی ایم کو انتظامیہ اپنے طور پر کھولنے کے لئے احکامات صادر کریں۔ ان کے علاوہ سماجی کارکن مشتاق احمد تانترے نے کہاکہ اس وقت عوام اے ٹی یم کو لیکر پریشان ہیں اور یہاں اے ٹی ایم ہونے کے باوجود بھی عوام کو پریشان ہو ناپڑتا ہے۔