ETV Bharat / state

Jitendra Singh on Modi: ترقی چپے چپے پر نظر آ رہی ہے، وزیر مملکت - مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ بی جےپی پروگرام کٹھوعہ

مرکز میں بی جے پی حکومت کے نو سال مکمل ہونے اور عوام کو ’’مودی حکومت کی کامیابیوں‘‘ کا تذکرہ کرنے کی غرض سے بی جے پی لیڈران و کارکان کی جانب سے پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ Programme on Modi Government’s 9 Years Rule

ڈیولپمنٹ چپے چپے پر نظر آ رہی ہے، وزیر مملکت

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 2:30 PM IST

ڈیولپمنٹ چپے چپے پر نظر آ رہی ہے، وزیر مملکت

جموں (جموں و کشمیر): ’’وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ حکومتوں کی طرح امتیازی سلوک نہیں کرتے، بی جے پی حکومت ووٹ بینک کی سیاست سے بالاتر کام کرتی ہے اور اسی کی وجہ سے تعمیر و ترقی قطار میں کھڑے آخری شخص تک پہنچ چکی ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ ضلع کے برنوتی میں بی جے پی حکومت کے نو سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقد کیے گئے پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم کے اسی مشن سے متاثر ہو کر وہ اپنے لوک سبھا حلقہ کی بھی ترقی انجام دے رہے ہیں۔ اس دوران مرکزی وزیر ہردیپ پوری بھی موجود تھے۔

جتیندر سنگھ نے نریندر مودی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر اعظم نے ووٹ بینک کی سیاست سے پرے گزشتہ نو برسوں میں ہر علاقے کی یکساں ترقی اور سب کے لیے انصاف کو یقینی بنایا ہے۔‘‘ سنگھ نے اپنے حلقہ انتخاب کیڈیان گڑھوال میں 150 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیے گئے پل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’’درجنوں پنچایتیں ایک دہائی سے اس پل کا مطالبہ کر رہی تھیں، چونکہ اس پنچایت سے گزشتہ حکومتوں کو زیادہ ووٹوں کی امید نہیں تھی اس لحاظ سے اس علاقہ کو نظر انداز کیا گیا تاہم مودی حکومت کی پالیسی ہی ہے کہ سبھی لوگوں کو یکساں ترقی ملے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے لوک سبھا حلقہ میں تیز رفتاری سے تعمیر و ترقی کا کام ہوا ہے جو بنیادی سطح پر روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ادھم پور-ڈوڈہ-کٹھوا لوک سبھا حلقہ ملک کا واحد ایک ایسا لوک سبھا حلقہ ہے جہاں تین سرکاری میڈیکل کالجز ہیں۔ بنیادی سہولیات کی مسلسل ترقی کے ساتھ ساتھ یہ علاقہ صحت کی خدمات کی ترقی میں بھی سب سے آگے ہے۔‘‘ سنگھ کے مطابق اس حلقہ نے ملک اور عالمی سطح پر ’’پرپل ریوولوشن‘‘ کے منبع کی حیثیت سے ایک نام کمایا ہے، جس نے نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پورے ملک میں تین ہزار سے زیادہ ایگری ٹیک اسٹارٹ اپس کو جنم دیا ہے۔ سنگھ نے کہا :’’اس حلقے میں وزیر اعظم کے ذریعے فروغ دی گئی اسٹارٹ اپ تحریک میں شراکت داری کی پوری صلاحیت ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Satyapal Malik Slams Modi Government ملک جل رہا ہے اور ملک کے وزیراعظم امریکہ کے دورہ پر ہیں، ستیہ پال ملک

انہوں نے گزشتہ نو برسوں کے دوران حلقے میں انفراسٹرکچر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل، ہندوستان کی سب سے لمبی سرنگ (ڈاکٹر سیاما پرساد مکھرجی ٹنل)، پہلا ہائی وے ولیج، دیویکا ریور ریجوینیشن پروجیکٹ، شمالی ہندوستان کا پہلا بائیوٹیک پارک، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی اونچائی میڈیسن شامل ہے، مودی کے گزشتہ دور حکومت میں انجام دی گئی ترقی کا بین ثبوت ہیں۔‘‘ سڑک اور ہائی وے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ ’’کٹرا تا دہلی ایکسپریس وے کی تعمیر تیزی سے چل رہی ہے۔ شمالی ہندوستان کا پہلا کیبل اسٹیڈ پل (اٹل سیٹو) بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کٹرہ میں ایک انٹر ماڈل اسٹیشن بھی تعمیر کیا جانا ہے۔ بسوہلی-ڈوڈہ قومی شاہراہ چھترگلہ ٹنل سے گزرتی ہے اور 200 سے زیادہ پل بنائے گئے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.