ETV Bharat / state

جموں: عارضی ملازمین کی بقایا تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 16, 2021, 3:38 PM IST

امپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ کورونا کے دور میں عارضی ملازمین نے اپنی جانیں جوکھم میں ڈال کر اپنے فرائض کو انجام دیا ہے۔

امپلائزجوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے پریس کانفرنس

جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں آج امپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد رفیق راتھر نے پریس کانفرنس کر کے حکومت سے اپیل کی کہ 'عارضی ملازمین کی تنخواہیں واگزار کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 'کورونا وائرس کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ملازمین کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں عارضی ملازمین نے اپنی جانیں جوکھم میں ڈال کر فرائض کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'انتظامیہ سے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ ان عارضی ملازمین کی ملازمت کو مستقل کیا جائے اور ان کے لئے بھی ایک مربوط پالیسی مرتب کی جائے۔

محمد رفیق راتھر نے سرکاری محکمہ جات میں 48 برس کی عمر کے ملازمین کی سبگدوشی سے متعلق مکتوب پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملازمین کی مسلسل تفصیلات طلب کرنے سے ملازمین تشویش میں مبتلا ہیں۔

واضح رہے کہ 'جموں و کشمیر انتظامیہ نے مختلف سرکاری محکموں کے سربراہاں کو ان ملازمین کی تفیصلات فراہم کرانے کی ہدایت دی ہے، جن کی عمر 48 برس ہے یا جنہوں نے 22 برس کی ملازمت مکمل کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: ہلال لون کی گرفتاری پر محبوبہ مفتی برہم

خیال رہے جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی والی انتظامیہ نے گذشتہ برس 22 اکتوبر کو ایس او 324 کے تحت ایک حکمنامہ جاری کیا تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ ان ملازمین کو سبکدوش کیا جائے گا جن کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.