ETV Bharat / state

چائنیز ایپس کی پابندی پر عوام کا ردعمل - بیگو لائیو پر پابندی لگادی ہے

بھارتی حکومت کی جانب سے چین کے 59 موبائل ایپس پر پابندی عائد کرنے کے بعد جموں میں عام لوگوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

چائنیز ایپس کی پابندی پر عوام کا ردعمل
چائنیز ایپس کی پابندی پر عوام کا ردعمل
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 9:51 PM IST

بھارت اور چین کی سرحد پر کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے چین کے 59 موبائل ایپس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت نے پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم بھارت کی خود مختاری، دفاع، سلامتی اور عوامی بھلائی کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ بھارت نے جن موبائل ایپس پر پابندی عائد کی ہے ان میں ٹک ٹاک، یوسی برائوزر، سی ایم براوزر، بیوٹی پلس، ویگو ویڈو، ونڈر کیمرا، فوٹو ونڈر، ہیلو، لائکی و دیگر شامل ہیں۔

چائنیز ایپس کی پابندی پر عوام کا ردعمل

سوسمل آبرول نامی ایک نوجوان نے بھارتی حکومت کی طرف سے چین کے ایپس پر عائد کی گئی پابندی کو درست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے چین نے گلوان والی میں 20 فوجی جوانوں کو ہلاک کیا اس سے پورے ملک کے عوام کو صدمہ پہنچا ہے، اس لیے چینی ایپس پر پابندی عائد کرنا ضروری تھا۔

کانگریس ونگ جموں کشمیر کے یوتھ صدر ادیوسنگھ چب نے سرکار کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے جن ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کی ہیں ان 59 ایپلیکسینز میں محض ایک ایپ عام لوگ استعمال کرتے تھے جبکہ پے ٹی ایم ایپ اولو ایپ، یو یو ایپ کو بند کرنے کی ضرورت تھا جن کو سرکار نے بند نہیں کیا۔

بتا دیں کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے چین سے تعلق رکھنے والی 59 ایپس بشمول ٹک ٹاک، یو سی براؤزر، وی چیٹ اور بیگو لائیو پر پابندی لگادی ہے۔ مرکزی سرکار نے چین کی ایپلیکیشنز کو ملکی خودمختاری، سالمیت، دفاع اور امن و امان کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا اعلان کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.