ETV Bharat / state

PDP Protest in Jammu جموں میں پی ڈی پی کارکنان کا شراب فروخت پالیسی پر احتجاج - SALE OF BEER IN JK

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈران اور کارکنان نے سڑکوں پر آکر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے انتظامیہ کے حالیہ فیصلے کو واپس لینے کی اپیل کی۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر بیئر اور دیگر مشروبات رکھنے کی اجازت دی ہے۔ PDP Protest in Jammu

pdp-hold-protest-against-allowing-beer-sale-in-departmental-stores-in-jammu
جموں میں پی ڈی پی کارکنان کا شراب فروخت پالیسی پر احتجاج
author img

By

Published : Oct 15, 2022, 6:42 PM IST

جموں: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے یوٹی انتظامیہ کی شراب پالیسی کے خلاف آج جموں کے گاندھی نگر دفتر کے باہر سڑک پر آکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامیہ مندروں کے شہر جموں میں شراب کے کاروبار کو وسعت دے کر نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ PDP Protest in Jammu

جموں میں پی ڈی پی کارکنان کا شراب فروخت پالیسی پر احتجاج

جموں و کشمیر انتظامیہ نے پیرکی شام کو ایک فیصلے کے تحت ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر بیئر دستیاب رکھنے کے احکامات صادر کئے جس کے خلاف لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ جموں میں پی ڈی پی کے لیڈروں اور کارکنان نے انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف سڑکوں پر آ کر احتجاجی مظاہرے کیے ہے۔

پی ڈی پی لیڈر پرویز وفا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایل جی انتظامیہ جموں و کشمیر میں شراب کلچر کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو تباہ کر نے پر تلی ہوئی ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر پرویز وفا نے کہا کہ مندروں کے شہر جموں میں شراب کے کاروبار کو وسعت دینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ فیصلے سے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر ہماری مائیں، بہنیں گھریلو اشیاء خریدنے کے لئے جاتی ہیں اور وہاں پر کھلے عام شراب فروخت کرنا ناقابل برداشت ہے ۔

مزید پڑھیں: Beer sale in Kashmir انتظامی کونسل نے جموں کشمیر میں بیئر خریدنا آسان کیا

انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ عوامی رائے کے برعکس فیصلہ لے رہی ہیں جس کی وجہ سے عوام الناس میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہیں۔ مظاہرین نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ اس حکم نامے کو واپس لیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو نشہ سے بچایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.