ETV Bharat / state

بی جے پی طالبان و پاکستان پر سیاست میں مصروف: محبوبہ مفتی - महबूबा मुफ्ती बोलीं

پی ڈی پی صدر و سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کی مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی طالبان، افغانسان اور پاکستان کے مسائل پر سیاست میں مصروف ہے جبکہ ملک میں پیدا شدہ صورتحال سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

pdp chief mehbooba mufti criticised bjp government in jammu
بی جے پی طالبان و پاکستان پر سیاست میں مصروف: محبوبہ مفتی
author img

By

Published : Sep 19, 2021, 11:56 PM IST

جموں میں پارٹی و کارکنان سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر نے کہا کہ کسانوں کے مسائل، مہنگائی اور دیگر مسائل کو دیکھتے ہی نہیں ہیں اور صرف طالبان کی باتیں کی جا رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر مشکلات میں ہے اور یہی حالات پورے ملک کے ہیں تاہم جیسے جیسے مختلف ریاستوں میں انتخابات قریب آتے جارہے ہیں، بی جے پی طالبان اور افغانستان کو منشور بنا لیتی ہے۔

اگر آپ لوگوں کو خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں تو طالبان، افغانستان اور پاکستان کے بارے میں بات کریں اور یہاں اور وہاں کچھ کریں اور ووٹ مانگیں۔

اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے موجودہ ریاستی وزیر اعلیٰ نوکریاں، سڑکیں اور اسکول فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، جبکہ گنگا ندی جو کہ ملک کے لوگوں کے لیے مقدس سمجھا جاتا ہے، کو ڈمپنگ گراؤنڈ بنا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

جموں و کشمیر: وطن کے لیے جان نچھاور کرنے والے جوانوں کے نام پر رکھے جائیں گے نام

انہوں نے جموں وکشمیر کو تباہ کر دیا ہے اور لوگوں پر ظلم کرنے کے لئے لاٹھی استعمال کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ کسانوں کی تحریک، بڑھتی ہوئی بے روزگاری ، افراط زر اور ملک کو درپیش دیگر مسائل کو حل کر کی جانب اپنی توجہ مبذول کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.