ریاست جموں کشمیر کے جموں ریلوے اسٹیشن پر ہزاروں کی تعداد میں پریشان حال مسافر نامساعد حالات کے سبب اپنے گھر جانے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو علاقے میں قیام کرنے سے منع کردیا تھا۔ اور فوری طور پر واپس آنے کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی۔
جس کی وضاحت کرتے ہوئے بھارتی فوج نے کہا تھا کہ پاکستانی عسکریت پسند یاترا میں خلل ڈالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
اور اس حکم نامے کے بعد ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور اب دفعہ 370 کو ہٹانے کے بعد پوری ریاست میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے