ETV Bharat / state

جموں میں پناہ گزینوں کا احتجاج

خطہ جموں میں پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے پناہ گزینوں نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

author img

By

Published : Jul 24, 2019, 10:07 PM IST

جموں میں پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے پناہ گزینوں کا احتجاج

اس موقع پر پناہ گزینوں کی ایک خاتون لیڈر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جن پناہ گزینوں کو آج تک سرکار نے پیسے نہیں دیے ہیں انہیں پیسے دیے جائیں اور ان کی فائیلوں کو پاس کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح1947،1965 اور 1971 کے پناہ گزینوں کوگھر دیے گئے اسی طرح باقی پناہ گزینوں کو بھی دیے جانے چاہئے۔
ایک پناہ گزین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار کنبے ایسے ہیں جن کی ابھی رجسٹریشن نہیں ہوئی ہے اور ان کی فائیلیں متعلقہ دفاتر میں عرصہ دراز سے دھول چاٹ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا کے بعد اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے تو وہ دوسرا راستہ اختیار کریں گے۔
پناہ گزین نے کہا: 'ستر برسوں سے ہم دھکے کھارہے ہیں، کب تک کھاتے رہیں گے، اگر ہمارے ساتھ یہی برتائو جاری رہا تو ہم دوسرا راستہ اختیار کریں گے'۔
انہوں نے حکومت سے اسمبلی حلقوں کی سر نو حد بندی اور انہیں شناختی کارڑ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.