ETV Bharat / state

سمارٹ سٹی منصوبوں کی عمل آوری میں سرعت لانے پر زور

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں سمارٹ سٹی منصوبوں کی عمل آوری میں سرعت لانے پر زور دیا۔

L-G Sinha chairs meeting of Administrative Secretaries, experts on Smart City Projects

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 10:38 PM IST

جموں: لیفٹیننٹ گورنر انتظامی سیکرٹریوں، سمارٹ سٹی پروجیکٹ ماہرین اور دیگر متعلقین کی سول سیکرٹری میں منعقدہ اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔

سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی بروقت پر زور دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسروں کو پروجیکٹوں کو معین مدت کے اندر مکمل کرنے کی خصوصی ہدایات دیں۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ جموں اور سرینگر شہریوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور انہیں پائیدار اور فعال معاشی مراکز بنانا سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کا مقصد ہے اور اسی مقصد کے تحت بنیادی ڈھانچے اور خدمات میں بہتری لانا، نقل و حمل کو بہتر بنانا اور انتظامی نظام کو موثر بنانے پر کام ہو رہا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ان سے نتائج کا حصول یقینی بنانے کے لیے ہرممکن کوشش لازمی ہے۔ جموں وکشمیر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کے متعلقہ افسران سے کہا کہ' وہ سمارٹ سٹی احمد آباد ڈیولپمنٹ لمیٹڈ کے افسران کے تجربہ سے اسفادہ کریں اور مختلف سمارٹ سٹی اقدامات کے لیے انہیں عمل میں لائیں'۔

لیفٹیننٹ گورنر نے بین محکمہ جاتی تال میل کی ضرورت پر زور دیا اور افسروں کو سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کے مختلف پہلوﺅں پر غور و خوض کرنے کے لیے کہا۔

انہوں نے سمارٹ سٹی احمد آباد لمیٹڈ کی جانب سے مکمل کیے گئے پروجیکٹوں کی تکمیل کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور متعلقہ افسروں کو جموں و کشمیر میں سمارٹ شہری خدمات پر مبنی آئی ٹی اور دیگر پروجیکٹوں کی موثر عمل آوری سے متعلق ضروری ہدایات بھی دیں۔

کمشنر احمد آباد میونسپل کارپوریشن، سی ای او سمارٹ سٹی احمد آباد ڈیولپمنٹ لمیٹڈ، جنرل منیجر ٹیکنیکل ایس آر ایف ڈی سی ایل نے دوران میٹنگ سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کے مختلف پہلوﺅں کی عمل آوری سے متعلق اپنی ماہرانہ رائے دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.