جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں کٹرا پولیس کی جانب سے منشیات کے عنوان پر اسکولی بچوں کے مابین ڈیبیٹ مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں کٹرا کے مختلف اسکولوں کے علاوہ دہلی پبلک اسکول اور جموں کے طلباء نے بھی شرکت کی۔
اس مقابلے میں ڈی پی ایس پبلک اسکول کٹرا کی طالبہ کو پہلا مقام حاصل ہوا۔
پروگرام کے دوران ضلع ریاسی کی ایس ایس پی رشمی وزیر نے بتایا کہ سویک ایکشن پروگرام کے تحت ایسے پروگرام نگر کٹرا میں مسلسل جاری رہیں گے اور جموں و کشمیر پولیس نشے کی روک تھام کے لیے اچھے طریقے سے اپنا کام کررہی ہے۔
اس پروگرام میں ایس ایس پی ریاسی رشمی وزیر، سی آر پی ایف 6ویں بٹالین کے کمانڈنٹ جتیندر کمار گپتا، ایس پی کٹرا امت بھسین، ڈی ایس پی کٹرا کلجیت سنگھ اور ہوٹل ایسوسی ایشن کٹرا کے چیف راکیش وزیر نے بھی شرکت کی۔