وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعے جاری کردہ پہلی ڈسٹرکٹ گُڈ گورننس انڈیکس (ڈی جی جی آئی) Good Governance Index in J&K کی جامع درجہ بندی میں جموں ضلع سرفہرست ہے۔ اس کے بعد ڈوڈہ، سانبہ، پلوامہ اور سرینگر کے اضلاع کو مقام حاصل ہوا ہے۔
بتادیں کہ ڈی جی جی آئی ایک فریم ورک دستاویز ہے جس میں گورننس کے دس شعبوں کے تحت ضلع کی کارکردگی کو نظر میں رکھ کر رپوٹ تیار کیا گیا ہے۔
اس انڈیکس کے تحت جن گورننس سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے ان میں زراعت اور اس سے منسلک شعبے۔ تجارت اور صنعت، انسانی وسائل کی ترقی، صحت عامہ، پبلک انفراسٹریکچر اور یوٹیلیٹیز ، سماجی بہبود اور ترقی، مالی شمولیت، عدلیہ اور پبلک سیفٹی، ماحولیات اور سٹیزن سینٹرک گورننس شامل ہیں۔
انفرادی زمروں کے تحت زراعت کے شعبے میں کشتواڑ کو سرفہرست رکھا گیا ہے، سی اینڈ آئی اور سٹیزن سینٹرک گورننس کے 2 سیکٹروں میں جموں، ایچ آر ڈی میں پلوامہ، پبلک ہیلتھ میں ریاسی، پبلک انفراسٹرکچر میں سرینگر، سماجی بہبود میں رام بن، مالیاتی شمولیت میں گاندر بل، عدالتی اینڈ پبلک سیفٹی میں ڈوڈہ اور ماحولیات میں شوپیاں شامل ہے۔
مجموعی درجہ بندی میں گاندر بل 6 ویں مقام پر، اننت ناگ 7 ویں، بارہمولہ ضلع 8 ویں مقام پر، کٹھوعہ 9 ویں اور کپواڑہ 10 ویں مقام پر ہے۔
انڈیکس میں آخری 10 ضلعوں میں کشتواڑ 11 ویں نمبر پر ہے جس کے بعد بڈگام، ادھمپور، ریاسی، بانڈی پورہ، رامبن، کولگام، شوپیاں، پونچھ اور راجوری کے اضلاع درجہ بندی میں انڈیکس میں سب سے نیچے ہیں۔
مزید پڑھیں: