ETV Bharat / state

جموں: مشتبہ ڈرون کی اڑان کے بعد سخت حفاظتی انتطامات، تلاشی کارروائی جاری

فوجی ترجمان لیفٹیننٹ دیویندر آنند نے بتایا کہ 27 اور 28 جون کو دو الگ الگ ڈرونس کو رتنو چوک، کالو چک میں اُڑتے ہوئے دیکھا گیا۔

سخت حفاظتی انتطامات، تلاشی کارروائی جاری

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 4:41 PM IST

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے مضافات میں قائم بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے اوپر دو ڈرونس اڑتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔ جس کے بعد فوج نے فائرنگ کی اور ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا۔

سخت حفاظتی انتطامات، تلاشی کارروائی جاری

فوجی ترجمان لیفٹیننٹ دیویندر آنند نے بتایا '27 اور 28 جون کو دو الگ الگ ڈرون کو رتنو چوک، کالو چک میں اُڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ جس کے بعد الرٹ فوجی جوانوں نے فائرنگ کی۔ وہیں علاقے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور جگہ جگہ تلاشی کارروائی جاری ہے'۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈرون کو صبح تین بجے کے قریب کالو چک میں آرمی کیمپ کے قریب دیکھا گیا جس کے بعد اسے نیچے لانے کے لئے فائرنگ کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے
بریگیڈ ہیڈ کوارٹر جموں کے قریب مشتبہ ڈرون کی اُڑان

اس سے قبل اتوار کو جموں ایئر فورس اسٹیشن کے ٹیکنکل علاقہ میں دو دھماکے ہوئے، جن کی وجہ سے ایئر فورس کے دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بم ڈرون کے ذریعہ گرائے گئے تھے۔ یہ واقعہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ تھا جس کے بعد جموں و کشمیر میں سبھی ایئر فورس اسٹیشنز کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.