ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: ٹرانسپورٹرس نے بدھ سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی کال دی

آل جے اینڈ کے ٹرانسپورٹرس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے یہ مطالبات پورے نہیں کئے جاتے، تب تک ہڑتال جاری رہے گی۔

bus stand
bus stand
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 3:59 PM IST

جموں و کشمیر میں آل جے اینڈ کے ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے پورے خطے میں 24 فروری سے غیر معینہ مدت تک کے لیے ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

ٹرانسپورٹرس کا کہنا ہے کہ 'لاک ڈاون کے دوران گاڑی مالکان کا بہت نقصان ہوا ہے۔ اس لیے انتظامیہ کی جانب سے کرایوں میں اضافہ کیا جائے اور ٹیکس معاف کیا جائے'۔

آل جے اینڈ کے ٹرانسپورٹرس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے یہ مطالبات پورے نہیں کئے جاتے، تب تک ہڑتال جاری رہے گی۔

ایسوسی ایشن کے ممبران کا کہنا ہے کہ 'ہم نے چھ جنوری کو جموں و کشمیر میں یک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا، اس وقت انتظامیہ نے ہمیں بھروسہ دلایا تھا کہ ہفتے کے اندر ساری مانگیں پوری کی جائیں گی لیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا'۔

یہ بھی پڑھیے
سفارتکاروں کے دورے کے بعد وادی میں تشدد پھر سے شروع

ایسوسی ایشن ممبران کا کہنا ہے 'ہم نے تیل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کمشنر کے دفتر میں کرایے میں اضافے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔ اس سے پہلے مسافر کرایوں میں سنہ 2018 میں اضافہ کیا گیا تھا، اس وقت ڈیزل کی قیمت 65 روپے تھی اور آج قیمت 85 لیٹر ہو گئی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.