ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں مزید 332 کورونا کیسز درج

نئے کیسز میں سے 181 خطہ جموں سے ہیں اور 151 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1817 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں مزید 332 کیسز درج
جموں و کشمیر میں مزید 332 کیسز درج
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 6:42 AM IST

جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 332 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 10 مسافر بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 332 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 116932 ہو گئی ہے۔

نئے کیسز میں سے 181 خطہ جموں سے ہیں اور 151 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1817 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 415 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 239 جموں خطے سے ہیں اور 176 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 110769 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 116932 پازیٹیو کیسز میں سے 4346 کیسز فعال ہیں جبکہ 110769 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.