ETV Bharat / state

جنگ بندی کی خلاف ورزی کے زائد از 33 سو واقعات

سال رواں کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران جموں و کشمیر کے سرحدوں پر بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے زائد از 33 سو واقعات رونما ہوئے ہیں۔

جنگ بندی کی خلاف ورزی کے زائد از 33 سو واقعات
جنگ بندی کی خلاف ورزی کے زائد از 33 سو واقعات
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 10:47 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر کی سرحددوں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر سال رواں کے ماہ جنوری سے ماہ اگست تک پاکستانی فوج 3 ہزار 3 سو 86 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی۔

انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے سرحدوں پر ماہ جنوری میں 394 بار، ماہ فروری میں 389 بار، ماہ مارچ میں 454بار، ماہ اپریل میں 412 بار، ماہ مئی میں 398 بار، ماہ جون میں 423 بار، ماہ جولائی میں 482 بار اور ماہ اگست میں 434 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

جموں و کشمیر : ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلہ پر ایک نظر

ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2019 میں جموں و کشمیر کے سرحدوں پر 3 ہزار 4 سو 79 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تھی جبکہ سال 2018 میں جنگ بندی خلاف ورزی کے صرف 2 ہزار 1 سو 40 واقعات رونما ہوئے تھے۔

بتادیں کہ سال 2003 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا لیکن اس کے با وجود بھی جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان آئے روز گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ایک معمول بن گیا ہے جس سے جہاں دونوں ممالک کی فوج کو کافی جانی و مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے وہیں آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کی زندگیاں بھی اجیرن بن کے رہ گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.