ETV Bharat / state

Illegal Minors Manhandle Cops: غیر قانونی کان کنی روکنے گئی پولیس ٹیم پر حملہ، دو اہلکار زخمی - غیر قانونی کان کنی روکنے گئی پولیس ٹیم پر حملہ

غیر قانونی کان کنی کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے دو درجن سے زائد افراد نے پولیس ٹیم پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

غیر قانونی کان کنی روکنے گئی پولیس ٹیم پر حملہ، دو اہلکار زخمی

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 1:09 PM IST

جموں: توی ندی میں غیر قانونی کان کنی روکنے کے لیے گئی پولیس ٹیم پر مبینہ طور غیر قانونی کان کنی انجام دینے والے افراد نے حملہ کر دیا جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بی پی او سندوا، انچارج صدام حسین کو دریائے توی کک دیال پر غیر قانونی کان کنی کی شکایت موصول ہوئی جس کے بعد انہوں نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ پولیس بیان کے مطابق پولیس ٹیم جب موقعے پر پہنچی تو انہوں نے جے سی بی - جس کے ذریعے کان کنی کی جا رہی تھی - کو قبضے میں لینے کی کوشش کی تاہم کچھ لوگوں نے جے سی بی کے سامنے گاڑیاں کھڑی کرکے پولیس کے ساتھ گالم گلوچ شروع کر دی۔

پولیس بیان کے مطابق اہلکاروں نے فوری طور مزاحمت کی اطلاع ایس ایچ او ڈومانہ، کنال سنگھ جموال، کو اطلاع دی۔ پونی چک چوکی انچارج نتیش کھجوریا اور ان کی ٹیم موقع پر پہنچی جبکہ لوگوں بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہو گئی تھی۔ جب پولیس نے جے سی بی کے سامنے سے گاڑیوں کو ہٹانے کو کہا تو کار ڈرائیوروں اور جے سی بی مالک نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس اہلکاروں پر مبینہ طور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں چوکی انچارج نتیش کھجوریا اور اے ایس آئی گر چند کو معمولی چوٹیں آئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جے سی بی کے مالک سندیپ سنگھ ساکن ککڈیال بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے جے سی بی کے مالک کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک بولیرو گاڑی (JK 02 CW 2334) اور اسکارپیو زیر رجسٹریشن نمبر (JK 02 CR 8126) کو ضبط نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کسانوں اورپولیس اہلکاروں کے مابین تصادم ، کئی زخمی

پولیس نے ملازمین پر حملہ کرنے، سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے، دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑنے اور جان لیوا حملہ کی کوشش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.