ETV Bharat / state

برڈ فلو خدشات کے پیش نظر جموں کشمیر میں ہائی الرٹ - آر ایس پورا کے غرانہ ویٹ لینڈ

وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے وارڈن انل اتاری نے کہا کہ برڈ فلو خدشات کے پیش نظر جموں کشمیر انتظامیہ نے خطہ میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے تاکہ جموں کشمیر میں پرندوں کو مہلک بیماری سے محفوظ رکھا جاسکے۔

high alert in jammu and kashmir in view of bird flu concerns
برڈ فلو خدشات کے پیش نظر جموں کشمیر میں ہائی الرٹ
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 9:41 PM IST

کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں میں برڈ فلو پھیلنے کی وجہ سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

برڈ فلو خدشات کے پیش نظر جموں کشمیر میں ہائی الرٹ

محکمہ پشو پالن کی ڈائریکٹر محترمہ ویویک شرما نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص بات چیت کے دوران کہا کہ ہماچل پردیش اور راجستھان کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں پرندوں کی موت کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی وجہ سے جموں کشمیر انتظامیہ نے برڈ فلو کے خدشات کو دیکھتے ہوئے محکمہ پشو پالن کے ذریعہ چرند اور پرند دونوں کے نمونے لے کر اسے جانچ کے لیے جالندھر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے چند حصوں میں برڈ فلو کی خبریں موصول ہو رہی ہیں اس لیے آر ایس پورا کے غرانہ ویٹ لینڈ میں چرند و پرند کے نمونے حاصل کرنے کے لیے محکمہ پشو پالن اور وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی ٹیم آئی ہے، تاکہ جموں و کشمیر میں پرندوں مہلک وبا سے محفوظ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی اس طرح کا کوئی بھی معاملہ جموں کشمیر میں سامنے تو نہیں آیا ہے لیکن احتیاطی اقدامات کی وجہ سے پرندوں کے نمونے لیے جارہے ہیں۔

وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ وارڈن (جموں) انل اتاری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے خطہ میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے تاکہ جموں کشمیر میں پرندوں کو مہلک بیماری سے بچایا جا سکے۔ انھوں نے لوگوں سے محکمہ وائلڈ لائف کے تعاون کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو کسی بھی طرح کی افواہ پہ توجہ نہ دینے کی بھی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: 'برڈ فلو کا ہیومن ٹڑانسمیشن خطرناک ثابت ہوسکتا ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.