ETV Bharat / state

ڈرون کے ذریعے ہتھیار گرانے کی کوشش ناکام بنادی گئی: اے ڈی جی پی جموں و کشمیر - عسکری تنظیمیں ڈرون کے ذریعے ہتھیار سمگل کرنے کی کوشش

اے ڈی جی پی نے بتایا کہ گزشتہ دنوں کٹھوعہ ضلع میں مار گرائے گئے ڈرون کے حصے تائیوان اور ہانگ کانگ میں بنائے گئے تھے۔

ہتھیار گرانے کی کوشش ناکام
ہتھیار گرانے کی کوشش ناکام
author img

By

Published : Jul 23, 2021, 3:40 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ( اے ڈی جی پی) مکیش سنگھ نے کہا کہ ضلع جموں میں ڈرون کے ذریعہ ہتھیار اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ موصوف نے کہا کہ اکھنور کے کانا چک میں گرائے گئے ڈرون کے ملبے سے پانچ کلو گرام وزنی آئی ای ڈی ضبط کرلیا گیا ہے۔

ہتھیار گرانے کی کوشش ناکام

انہوں نے کہا کہ جموں میں ابھی تک ڈرون کے ذریعہ اسمگل کرنے کی کوششوں کے دوران 16 رائفلیں ضبط کی گئی ہیں۔ آفیسر موصوف نے کہا کہ اکھنور علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں ابتدائی جانکاری کے مطابق 'ہیکسا کاپٹر' کو استعمال کیا گیا ہے جب کہ موقع سے موصول ہوئی چیزیں جموں ایئر بیس پر استعمال ہوئے ساز و سامان کے ساتھ ملتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو پہلے سے جانکاری موصول ہوئی تھی کہ عسکری تنظیمیں ڈرون کے ذریعے ہتھیار اسمگل کرنے کی کوشش کرسکتی ہیں جس کے بعد فورسز کو متحرک کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون کو کنٹرول کرنے کے ڈیجیٹ اکھنور میں پہلے مار گرائے گئے جو ڈرون کے سیریل نمبر سے ایک عدد ہی مختلف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jammu IAF Base Blast: پنجاب کے پٹھان کوٹ میں الرٹ

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں کٹھوعہ ضلع میں مار گرائے گئے ڈرون کے حصے تائیون اور ہونگ کانگ میں بنائے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جیش محمد نامی عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے کئی ڈرون کو اسمبل کیا گیا ہے جن کو مذکورہ علاقوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.