ETV Bharat / state

Jammu Records Highest Temp: جموں میں شدید گرمی کی لہر، لوگ ندی نالوں میں نہانے پر مجبور‎‎

author img

By

Published : Jun 8, 2022, 9:58 PM IST

جموں میں گذشتہ کئی روز سے گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ چکا ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ Jammu Records Highest Temp

heat-wave-continues-in-jammu
جموں میں شدید گرمی کی لہر لوگ ندی نالوں میں نہانے پر مجبور‎‎

جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں گزشتہ کئی روز سے گرمی کی شدید لہر جاری ہے Heat Wave Continues in Jammu اور دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ چکا ہے، جو معمول کے درجہ حرارت سے تقریباً 2 ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔ Jammu Records Highest Temp

ویڈیو

عام لوگ جہاں بڑھتی ہوئی گرمی سے پریشان ہیں، وہیں بجلی تخفیف نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ جموں ضلع کے ساتھ ساتھ خطے کے مختلف علاقوں میں روزانہ دو گھنٹے سے لے کر آٹھ گھنٹے تک بجلی سپلائی منقطع کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے لوگ اب ندی نالوں میں، کھولے آسمان کے نیچے نہانے پر مجبور ہورہے ہیں۔ جموں کنال روڈ کے پاس نہر میں خواتین کے ہمراہ بچے نہر میں نہانے کے لیے مجبور ہورہے ہیں

کنال روڈ پر چند لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بار بار بجلی سپلائی بند ہو جانے کی وجہ سے ان کے گھروں میں موجود انویٹر بھی چارج نہیں ہو پاتا ہے۔ بار بار بجلی سپلائی منقطع ہوجانے کی وجہ سے وہ اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہو جاتے ہیں تاکہ وہ شہر میں موجود رنبیر کنال کے کناروں پر کچھ پل گزار کر راحت کی سانس لے سکیں۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات اگلے چوبیس گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.