ETV Bharat / state

پونچھ: کلائی میں محکمہ صحت و محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے کورونا ٹیسٹنگ

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں انتظامیہ کی جانب سے کلائی علاقے میں کورونا کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

پونچھ: کلائی میں محکمہ صحت و محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے کورونا ٹیسٹنگ
پونچھ: کلائی میں محکمہ صحت و محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے کورونا ٹیسٹنگ
author img

By

Published : May 31, 2021, 11:11 AM IST

کورونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ سخت متحرک ہے، جس کے چلتے جموں پونچھ شہر کے کلائی مقام پر کورونا کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

وہیں کلائی کے مقام پر پولیس کی جانب سے ناکہ لگا کر آنے جانے والی گاڑیوں میں سوار لوگوں سے پوچھ گچھ کرکے ہی آگے جانے دیا جا رہا ہے۔

جن لوگوں کے پاس کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں ہوتی ان لوگوں کی ٹیسٹنگ کرنے کے لیے محکمہ صحت اور محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین تعینات کیے گئے ہیں جو ان لوگوں کے نمونے لیتے ہیں۔

پونچھ: کلائی میں محکمہ صحت و محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے کورونا ٹیسٹنگ

اس دوران محکمہ صحت اور محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے نمونے لینے کے لیے ہمیں بہت کم کٹ فراہم کی جارہی ہیں جس سے لوگوں کی پوری طرح سے ٹیسٹنگ کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز اپنی جان خطرے میں ڈال کر لوگوں کی ٹیسٹنگ کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے ہمارے لئے کوئی پختہ انتظامات نہیں کیے گئے ہیں، نہ پی پی ای کٹس دی جاتی ہیں نہ ماسک اور نہ ہی سینی ٹائزر دیا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں ٹیچر نشانت تانترے نے کہا کہ کورونا متاثرین کو صبح سے دوپہر 2 بجے تک ایمبولینس کا انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن ایمبولینس 2 بجے بھیجی جاتی ہے جس کے بعد ان لوگوں کو شیش محل پونچھ منتقل کیا جاتا ہے۔

اس ضمن میں سماجی کارکن پرویز ملک آفریدی نے کہا کہ اس وقت فرنٹ لائن ورکر اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانوں کی حفاظت کر رہے ہیں اس ضمن میں انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ ہمارے لئے بھرپور انتظامات کیے جائیں کیونکہ پورا دن لوگوں کی کورونا ٹیسٹنگ کرنے کے بعد شام کو اپنے گھر لوٹتے ہیں جس سے ہمارے کنبہ کے لوگوں کو بھی خطرہ لاحق رہتا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سینی ٹائزر، ماسک اور پی پی ای کٹس مہیا کرایا جائے تاکہ ہم اپنی جان اور اپنے کنبہ کے افراد کی جان کا تحفظ کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.