ETV Bharat / state

جموں و کشمیر لفٹیننٹ گورنر سے سابق وزیر عبدالمجید وانی کی ملاقات

author img

By

Published : Jan 17, 2021, 7:51 AM IST

Updated : Jan 17, 2021, 12:19 PM IST

جموں و کشمیر کے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری عبدالمجید وانی نے جموں میں واقع راج بھون میں ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری عبدالمجید وانی کی لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے راج بھون میں ملاقات

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری و سابق وزیر عبدالمجید وانی نے جموں و کشمیر کے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے جموں میں واقع راج بھون میں ملاقات کی۔ اس موقع پر عبدالمجید وانی کے ہمراہ ڈوڈہ کے متعدد پنچایتی نمائندگان بھی موجود تھے۔ عبدالمجید وانی نے لیفٹیننٹ گورنر کو ڈوڈہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ حلقہ ڈوڈہ میں تعلیمی نظام کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو بتایا کہ بلاک دالی ادھینپور، بلاک گندنہ، جھٹیلی محالہ، گوہا مرمت، بھاگواہ میں غریب طباء کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کے لئے نئے کالجزز کھولنا بہت ضروری ہے۔ اپنی بات میں انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ حلقہ ڈوڈہ کے باشندوں کی دیرینہ مانگ رہی ہے کہ جموں یونیورسٹی کیمپس یا سنٹرل یونیورسٹی کا کیمپس ڈوڈہ میں کھولا جائے۔

عبدالمجید وانی نے گورنر کو بتایا کہ خطہ میں طالبات کا کالج نہ ہونے کی وجہ سے طالبات ڈگری کالج ڈوڈہ میں داخلہ لینے کے بجائے گھر ہی میں رہنے کو ترجیح دیتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہو رہی ہیں۔ ڈوڈہ حلقہ میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کی ضرورت کے بارے میں وانی نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ قدرتی خوبصورتی اور سر سبز چراگاہوں سے بھرے دور دراز مقامات میں سیاحوں کے لئے ہَٹ، ریستوران اور پیرا گلائڈنگ جیسے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی فراہمی پر غور کرنے کے علاوہ رابطہ سڑکوں کو بھی تقویت دی جائے۔ تاکہ اِن سیاحتی علاقوں کی طرف ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کیا جاسکے۔ جس کے سبب معیشت کو یقینی طور پر فروغ ملے گا اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔

وانی نے واٹر اسپورٹس اور دریائے چناب پر گنڈولا منصوبے کے کام کا آغاز کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ عبد المجید وانی نے ایل جی سے ڈوڈہ حلقہ میں ریلوے کے ایک جامع ترقیاتی منصوبے کا مطالبہ بھی کیا۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈوڈہ کو تعلیم، سیاحت، صحت اور باغبانی کے مرکز کی حیثیت سے ترقی کے منظر نامے پر لانے اور اس پر عمل درآمد کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی براہ راست نگرانی میں ایک اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے۔ اس کے علاوہ تمام پسماندہ علاقوں کو جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں سے جوڑنے کے لئے بہتر رابطہ جیسے سڑکیں اور ریلوے پروجیکٹ پر بھی توجہ دی جائے ۔ایل جی نے سابق وزیر کی طرف سے پیش کیے گئے تمام مطالبات کو غور سے سُنا اور یقین دلایا کہ عوام کی سہولیات کے لئے اِن مطالبات کے سلسلہ میں مناسب طور پر اقدامات کئے جائیں گے۔

Last Updated : Jan 17, 2021, 12:19 PM IST

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.