ETV Bharat / state

'کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے پانچ جہتی حکمت عملی پر کام جاری'

پرنسپل سیکرٹری اطلاعات و رابطہ عامہ نے کہا کہ متاثرہ افراد کو بہتر سلوک کے علاوہ ہر فرد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اِقدامات اٹھائے جائیں گے۔

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 10:51 PM IST

حکمت عملی پر کام کر رہی ہے
حکمت عملی پر کام کر رہی ہے

جموں و کشمیر انتظامیہ نے کووڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے پانچ جہتی حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے۔

یہ تفصیلات حکمت عملی کو عملی شکل دینے، میڈیا سے رائے لینے اور عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے آج ایک پریس کانفرنس میں دی گئیں۔ فائینینشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو، پرنسپل سیکرٹری اطلاعات و رابطہ عامہ روہت کنسل، سیکرٹری ڈی ایم آر آر اینڈ آر سمرن دیپ سنگھ اور مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم چودھری یاسین نے میڈیا کو بریفنگ دی۔

فائی نینشنل کمشنر صحت اتل ڈولو نے کہا 'موجودہ صورتحال ہمارے لیے چیلنج سے بھرے ہوئے ہیں لیکن قابو سے باہر نہیں ہے۔ جموں وکشمیر انتظامیہ نے چیلنج سے نمٹنے کے لیے بھر پور تیاریاں کی ہیں۔ محکمہ، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پانچ کامل مؤثر حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔ مسافروں اور دیگر مشتبہ افراد سمیت شدید جانچ تیز رفتاری سے کی جارہی ہے۔ متاثرہ افراد کی تنہائی اور علاج حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔ اس کے علاوہ کووِڈ کے مناسب طرز عمل پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ پچھلے سال کے برعکس امسال ہمارے پاس کووِڈویکسین ہے۔

'کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے پانچ جہتی حکمت عملی پر کام جاری'

اتل ڈولو نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا 'ہمارے پاس 13,400 سرگرم معاملات ہیں۔ وہیں شفایابی کی شرح 89.6 فیصد ہے اور شرح اموات صرف 1.38 فیصد ہیں۔ یہاں قریب قریب 120 کنٹینمنٹ زون اور رابطے کا پتہ لگانے کا مؤثر طریقہ کار موجود ہے۔ امسال اس بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے تمام مطلوبہ پابندیوں کے ساتھ کچھ 16,4000رابطوں کا سراغ لگایا گیا ہے'۔

فائنانشل کمشنر نے کہا 'محکمہ کو دستیاب سہولیات اطمینان بخش ہیں کہ ہمارے پرائمری ہیلتھ انسٹی چیوٹ میں جلد ہی تین آرٹ کوباس 6800 ٹیسٹنگ مشینیں لگائی جائیں گی۔ یہاں جموں و کشمیر میں تقریباً 600 کووِڈ وقف شدہ وینٹی لیٹرس راؤنڈ موجود ہیں۔ ہسپتالوں میں 6000 زمرے اوّل کے کووِڈ بیڈ دستیاب ہیں۔ جن میں 10,000 بلک آکسیجن سلنڈر اور 3500 درمیانے سائز کے سلنڈر شامل ہیں'۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت آکسیجن جنریشن کے 36 پلانٹ لگائے ہوئے ہیں۔ جس میں ہفتے کے آخر میں 23 کو فعال بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے
وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات ناگزیر

پرنسپل سیکرٹری اطلاعات نے کہا 'متاثرہ افراد کے بہتر سلوک کے علاوہ ہر فرد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اِقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا 'لوگوں میں پائے جانے والی غلط فہمیاں دور ہو رہی ہیں اور لوگ ویکسین کی خوراک لینے کے لیے آرہے ہیں۔ لکھن پور، سانبہ، لورمنڈا میں قومی شاہراہ پر ریلوے اسٹیشنوں اور ہوائی اڈوں پر آنے والے مسافروں کی جانچ کو دوگنا کرنے کے لیے اضافی چیک پوسٹوں کو تشکیل دی گئی ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.