ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر کے تمام ضلع اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ جلد' - urdu news

ای ٹی وی بھارت نے جموں و کشمیر کے صحت و طبی تعلیم کے کمشنر سکریٹری اتل ڈلو سے خاص بات چیت کی۔

atal dullo
atal dullo
author img

By

Published : Apr 29, 2021, 6:26 PM IST

Updated : Apr 29, 2021, 8:01 PM IST

ملک بھر کے ساتھ جموں کشمیر میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جموں کشمیر میں انتظامیہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کس طرح کے اقدامات کررہا ہے اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے صحت و طبی تعلیم کے کمشنر سکریٹری اتل ڈلو سے خاص بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بہت جلد صحت اسکیم متعارف کرنے جا رہا ہے جس سے عوام کو کافی فائدہ ہوگا۔

جموں وکشمیر کے تمام ضلع اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ جلد

جموں کشمیر کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ جس طرح سے جموں و کشمیر انتظامیہ ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد میں اضافہ کررہا ہے۔ اسی طرح آکسیجن سلنڈرز کی سپلائی کو بھی درست کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے محکمہ، جموں و کشمیر کے تمام ضلع اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ قائم کرنے جارہا ہے اور اس پر کام بھی شدومد سے جاری ہے تاکہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج ممکن ہوپائے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ پرائیویت کمپنیوں سے کووڈ ویکسین خرید رہا ہے تاکہ بآسانی 18 سال سے 44 سال کی عمر والے افراد کو جلد از جلد کورونا وائرس کی ویکسین دی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ ڈی ار ڈی او کی مدد سے دو ایمرجنسی ہسپتال تعمیر کرا رہا ہے۔

Last Updated : Apr 29, 2021, 8:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.