ای ٹی وی بھارت ورلڈ پریس ڈے کے تناظر میں سینئر صحافی سہیل کاظمی سے خصوصی گفتگو کی۔ سینئر صحافی سہیل کاظمی نے کہا کہ' صحافی اور صحافت کی آزادی کے لئے اس دن کو پورے دنیا میں منایا جاتا رہا ہے۔اس دن کی صحافیوں کو اشد ضرورت ہے۔
وہیں انہوں نے جموں کشمیر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ'مرکزی حکومت و جموں کشمیر انتظامیہ ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نےکہا کہ' صحافیوں کی آزادی اور ان کی مدد کرنے میں جموں کشمیر حکومت ہمیشہ ناکام ہوئی ہے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ'وہ صحافیوں کے لئے بھی فلاح و بہبود کی اسکیم لائیں، تاکہ صحافیوں کو پیش آنے والی مشکلاتوں کا شکار نہ ہونا پڑے'۔