لیفٹیننٹ گورنر نے بھگوتی نگر میں زیر تعمیر کووِڈ ہسپتال سائٹ میں 500 بستروں پر دفاعی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کا دورہ کیا اور وہاں جاری کام کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مکمل طور پر ایر کنڈیشنڈ میک اپ شفٹ کووِڈ سہولیات جس میں 125 آئی سی یو بیڈس اور وینٹی لیٹرس ہیں 25 مئی 2021 تک مکمل ہو جائیں گے۔ مذکورہ کووِڈ کیئر ہسپتال میں دستیاب مریضوں کی دیکھ ریکھ کی سہولیات کے بارے میں استفسار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کو ڈی آر ڈی او کے افسران نے آکسیجن جنریشن پلانٹ کی تنصیب، ٹریج سہولیت، ڈاکٹروں کی دستیابی، پیرامیڈکس، نگہداشت کا انتظام اور کووِڈ کے دیگر اہم پہلوؤں کے بارے میں جانکاری دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ہسپتال سائٹ اور دیگر متعلقہ کاموں سے سڑک کے رابطے کے بارے میں کہا کہ سڑک کی تکمیل اور دیگر معاون کاموں کی آخری تاریخ مقرر کی گئی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ضروری انتظامات پہلے سے بہتر طریقے سے کئے جائیں۔
لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی گئی کہ اس کووڈ کیئر سہولیات مرکز میں مائع میڈیکل آکسیجن ( ایل ایم او) ٹینک جن میں 40 میٹرک ٹن ( ہر ایک میں 20 میٹرک ٹن کی 2 ٹینک) کی گنجائش موجود ہے۔ خصوصاً ڈی آر ڈی او 500 بستروں پر مشتمل کووِڈ سہولیات مرکز ایک جموں اور ایک سری نگر میں قائم کر رہا ہے جس سے جموں و کشمیر میں کووِڈ کے لئے وقف شدہ بستر کی دستیابی میں کافی حد تک اضافہ ہوگا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا اور وہاں ہسپتال اِنتظامیہ کے اِنتظام کووِڈ کلینیکل مینجمنٹ اِقدامات کا جائزہ لیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مریضوں کی نگہداشت کے مؤثر اِنتظام کو یقینی بنانے کے لئے موجودہ وسائل کے علاوہ اِضافی پیرامیڈیکل عملہ کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ہدایت دی کہ ہسپتال انتظامیہ کے ذریعہ کلینیکل علاقوں میں ہر وقت سینئر ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکس کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کووِڈ مریضوں کی بہتر اصلاحی نگہداشت اور ہسپتال کے عملے کی چوبیس گھنٹے دیکھ ریکھ پر بھی زور دیا۔
ڈین جی ایم سی اور اے ایچ کے جموں کے پرنسپل ڈاکٹر ششی سدھن شرما نے لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی کہ تقریباً 250 نرسز تین دن کے اندر جی ایم سی جموں میں شامل ہوجائیں گی جس سے صحت سہولیات فراہم کرنے والے افرادی قوت میں کافی حد تک اِضافہ کیا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام اَدویات، مریضوں کی چوبیس گھنٹے دیکھ ریکھ، مریضوں کے تیمارداروں کے لئے کھانا اور پانی کی مناسب فراہمی اور مناسب داخلے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر ڈاکٹروں کو بھی لوگوں کو محفوظ طریقوں اور کووِڈ پروٹوکول کو اپنانے کے بارے میں آگاہ کرنا چاہئے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دو نئے آکسیجن پلانٹوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی جو جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جی ایم سی جموں میں لگائے جارہے ہیں تاکہ اس کی آکسیجن صلاحیت بڑھاسکے۔
انہوں نے 100 بستروں پر مشتمل کووِڈ وارڈ کے اضافی قیام کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جی ایم سی جموں کے پرنسپل اور سینئر ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد مذکورہ سہولیات مرکز کو شروع کرنے کو یقینی بنائیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کووِڈ کیئر سہولیات، آکسیجن سپورٹ بیڈ کی دستیابی، آکسیجن جنریشن پلانٹوں کی فعالیت کے علاوہ مریضوں کی جانچ پڑتال کے لئے وارڈوں میں باقاعدگی سے ایچ او ڈی اور سینئر ڈاکٹروں کے دوروں کی ہدایت دی۔
دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، پرنسپل سیکرٹری محکمہ بجلی و محکمہ اطلاعات روہت کنسل، صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشل گرگ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر رینو شرما اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔
دیگراَفسران کے علاوہ ڈی آر ڈی او کے افسران ڈاکٹر انیل کُھرانا، چیف انجینئر ہرپریت سنگھ، سینئر انتظامی افسر کملیش کمار ڈپٹی سی سی ای موجود تھے۔