سخت گیر موقف رکھنے والی تنظیم ڈوگرہ فرنٹ کے صدر اشوک گھپتا نے کہا کہ 'حال ہی میں مارے گئے چار فوجی جوانوں اور ایک پولیس جوان کے مارے جانے کا بدلہ لیا گیا ہے۔'
پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'پاکستان کو کشمیر میں عسکریت پسند بھیجنے بند کرنے چاہیے اور اگر پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا تو اس کے خلاف بھارت کاروائی کرنے کا جواز رکھتا ہے۔'
واضح رہے ریاض نائیکو کی ہلاکت کشمیر میں عسکریت پسندوں کیلئے ایک بڑا دھچکہ مانا جارہا ہے۔ اس کی ہلاکت کے بعد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں مواصلاتی رابطے معطل کئے گئے ہیں۔ ریاض نائیکو کشمیر میں طویل عرصے سے سرگرم عسکریت پسندوں میں شمار ہوتا تھا اور ان کے سر پر حکام نے بارہ لاکھ روپے کا انعام رکھا تھا۔