ETV Bharat / state

کے اے ایس افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کے لئے ایل جی کی منظوری درکار - جموں و کشمیر جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ

کے اے ایس افسران کے خلاف تادیبی کارروائی سے متعلق معاملات کو چیف سیکریٹری کے ذریعہ لیفٹیننٹ گورنر کے سامنے رکھنا ضروری ہے۔

کے اے ایس افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کے لئے ایل جی کی منظوری درکار

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 1:37 PM IST

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے ڈی) نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامی خدمات کے خلاف تجویز کردہ تادیبی کارروائی صرف مجاز اتھارٹی (لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا) کی منظوری سے شروع کی جاسکتی ہے۔

انتظامی سیکریٹریوں اور محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کے ساتھ جی اے ڈی سرکولر میں لکھا گیا ہے کہ 'مشاہدہ کیا گیا ہے کہ کچھ انتظامی محکمے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر جموں و کشمیر انتظامی خدمات کے ممبروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کر رہے ہیں۔ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر اس طرح کے تمام احکامات اور کارروائیاں قانونی طور پر قابل عمل نہیں ہیں اور اس سے انتظامی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔'

کمشنر سکریٹری جی اے ڈی، منوج کمار دویدی کی جانب سے جاری کردہ سرکولر میں لکھا گیا ہے کہ 'کے اے ایس افسران کے خلاف تادیبی کارروائی سے متعلق معاملات کو چیف سیکریٹری کے ذریعہ لیفٹیننٹ گورنر کے سامنے رکھنا ضروری ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.